کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیمیں لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں مدمقابل آئیں گی۔
ایونٹ کا افتتاحی میچ 20 فروری جبکہ فائنل 22 مارچ کو کھیلا جائے گا، کورونا وائر س کی عالمی وباء کے دوران تمام اسٹیک ہولڈرز کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر 34 میچز پر مشتمل ایونٹ کراچی اور لاہور میں منعقد ہوگا۔
