ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی مڈ سیزن ٹریڈ ونڈو کھول دی گئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

HBL PSL 7 mid-season trade window opened

لاہور:ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی مڈ سیزن ٹریڈ ونڈو کھول دی گئی ہے، جس کے تحت تمام ٹیموں کو ایسے کھلاڑیوں کے ٹریڈ کی اجازت ہوگی جنہوں نے اب تک ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے کسی میچ میں شرکت نہیں کی۔

لیگ کا دوسرا مرحلہ 10 فروری سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔

ٹریڈ ونڈو کے قواعد مندرجہ ذیل ہیں:

• یہ ونڈو 9 فروری 2022 کی شام 6:30 بجے تک کھلی رہے گی
• اس ونڈو میں صرف ان کھلاڑیوں کے ٹریڈ کی اجازت ہوگی جنہوں نے اب تک لیگ میں کوئی میچ نہیں کھیلا ہوگا
• دونوں ٹیموں اور مذکورہ کھلاڑی کا ممکنہ ٹریڈ سے متفق ہونا لازمی ہوگا
• ٹریڈ کے لیے صرف ایک جیسی کٹیگری کے حامل کھلاڑیوں کا ہی تبادلہ ممکن ہوگا
• ہر ٹیم کو زیادہ سے زیادہ سے دو ٹریڈز کرنے کی اجازت ہوگی
• •اس دوران اسکواڈ میں شامل فعال اراکین کی کل تعداد میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی

مزید پڑھیں:پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پرایرن ہالینڈ کراچی کی شکر گزار

Related Posts