پی ایس ایل کی ٹائٹل اسپانسرشپ 2025 تک ایچ بی ایل کے حوالے

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل کی ٹائٹل اسپانسرشپ 2025 تک ایچ بی ایل کے حوالے
پی ایس ایل کی ٹائٹل اسپانسرشپ 2025 تک ایچ بی ایل کے حوالے

لاہور: حبیب بینک لمیٹیڈ (ایچ بی ایل) نے 2025 تک کے لیے  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹائٹل اسپانسرشپ حاصل کرلی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی ٹائٹل اسپانسر شپ آئندہ 4 سال کے لیے ایچ بی ایل کے حوالے کردی گئی۔ پی ایس ایل کا حالیہ اسپانسر ایچ بی ایل اب 2022 سے 2025 تک بھی سپر لیگ کا ٹائٹل اسپانسر رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

شعیب اختر کی ویڈیو پر شاہد آفریدی کا رد عمل سامنے آگیا

شاہد آفریدی پی ایس ایل 2022 میں کوئٹہ کی طرف سے کھیلنے کیلئے تیار

ایچ بی ایل نے نہ صرف ریزرو پرائس سے زیادہ بلکہ گزشتہ کنٹریکٹ سے 55 فیصد زائد کنٹریکٹ ویلیو کے بعد پی ایس ایل کی ٹائٹل اسپانسر شپ حاصل کی جس کیلئے پبلک ٹینڈر پراسیس کے تحت ٹائٹل اسپانسر کے حقوق حاصل کیے گئے۔ 

حبیب بینک (ایچ بی ایل) سمیت 7 پارٹیز نے پی ایس ایل کی ٹائٹل اسپانسرشپ کے حصول کی خواہش کا اظہار کیا تھا جسے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے ایچ بی ایل کو مبارکباد دی۔ 

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ایچ بی ایل کا آئندہ 4 سال کے لیے مزید پی ایس ایل کا ٹائٹل اسپانسر بننا اس کے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ مضبوط تعلقات کی ترجمانی کرتا ہے۔ایچ بی ایل 2016 سے کرکٹ بورد کا قیمتی اور قابلِ بھروسہ شراکت دار ہے۔

کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے پی ایس ایل کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایچ بی ایل کا پاکستان سپر لیگ کی ٹائٹل اسپانسرسپ کو مزید 4 سال تک برقرار رکھنا پی سی بی اور پاکستان سپر لیگ پر اس کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت بھی ہے۔

ایچ بی ایل کےچیف آپریٹنگ افیسر صغیر مفتی نے کہا کہ ہم پاکستان میں کھیلوں کے سب سے بڑے پلیٹ فارم پی ایس ایل کے ساتھ آئندہ 4 سال کے لیے کنٹریکٹ برقرار رکھنے پر خوش ہیں۔نئے معاہدے سے ایچ بی ایل کا پی ایس ایل کے ساتھ سفر 10سال کا ہوجائے گا۔ 

Related Posts