یوم شہادت حضرت علیؓ آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: ملک بھر میں آج حضرت علیؓ کا یومِ شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

اس موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں مجالس عزاء برپا ہوں گی اور ماتمی جلوس برآمد ہوں گے۔

یوم علیؓ کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ شرکاء کو صرف واک تھرو گیٹس کے ذریعے داخلے کی اجازت ہوگی اور راستوں پر کلوز سرکٹ کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔

کراچی

سندھ بھر میں یوم علیؓ کے موقع پر تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ کراچی میں ماتمی جلوس صبح 10 بجے نشتر پارک سے نکل کر حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔

جلوس نشتر پارک سے ہوتے ہوئے سر شاہ نواز بھٹو روڈ، فادر جیمز روڈ، ایم اے جناح روڈ، مینسفیلڈ اسٹریٹ، ریگل چوک، پریڈی اسٹریٹ، ایم اے جناح روڈ دوبارہ، بولٹن مارکیٹ، بھاٹی بازار، کھارادر، نواب محبت خانجی روڈ اور حسینیہ ایرانی امام بارگاہ تک جاری رہے گا۔

ٹریفک کو سولجر بازار، کوسٹ گارڈز اور انکلسریا چوک سے نشتر روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ ناظم آباد سے ایم اے جناح روڈ جانے والے مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچنے کے لئے لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ اور پھر گارڈن کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

لیاقت آباد سے ایم اے جناح روڈ کی طرف آنے والی ٹریفک کو تین ہٹی چوک سے جیل روڈ اور مارٹن روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ اسٹیڈیم روڈ سے ایم اے جناح روڈ کی طرف آنے والی ٹریفک کو نیو ایم اے جناح روڈ سے آنے کی اجازت ہوگی۔ یہ گاڑیاں شاہراہ قائدین سے شاہراہ فیصل تک دادا بھائی نورجی روڈ، کشمیر روڈ اور سوسائٹی لائٹ سگنل سے جاسکتی ہیں۔

گلبرگ سے ایم اے جناح روڈ کی طرف آنے والی ٹریفک کو لیاقت آباد نمبر 10 سے ناظم آباد چورنگی نمبر 2 کی طرف موڑ دیا جائے گا، اس سے پہلے حبیب بینک فلائی اوور، اسٹیٹ ایونیو روڈ اور شیرشاہ سے ماڑی پور کی طرف روانہ کیا جائے گا۔ جلوس کے روٹ پر گرومندر چوک سے کسی قسم کی ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

راولپنڈی

راولپنڈی میں بھی یوم علی کے موقع پر ماتمی جلوس امام بارگاہ موہن پورہ وقار زیدی سے نکالا جائے گا، یہ موہن پورہ، ناولٹی سینما چوک، کشمیری بازار، فوارہ چوک، اقبال روڈ اور بوہڑ بازار چوک سے ہوتا ہوا امام بارگاہ کرنل مقبول پر اختتام پذیر ہوگا۔

اسلام آباد

اسلام آباد میں مرکزی جلوس امام بارگاہ قصر زینبیہ سیکٹر G-5/4 سے برآمد ہوگا۔

Related Posts