بھارت اور بنگلا دیش میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی، 84ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت اور بنگلا دیش میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی، 84ہلاک
بھارت اور بنگلا دیش میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی، 84ہلاک

نئی دہلی:بھارت اور بنگلا دیش میں سمندری طوفان ایمفان نے تباہی مچادی، طوفان کے باعث 84افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ ریسکیو اداروں نے 30لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان سے کولکتہ سمیت کئی شہروں میں تباہی آئی ہے، بنگلا دیش میں بھی بڑے بڑے درخت جڑ سے اکھڑ گئے ہیں اور ہر طرف تباہی کے ثمرات نظر آرہے ہیں۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ ممتا بینر جی کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں 72 شہری ہلاک ہوئے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ طوفان کا نقصان کورونا سے زیادہ ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب بنگلا دیشی حکام کے مطابق بنگلا دیش میں طوفان سے 12 شہریوں کی اموات واقع ہوئی۔ ریسکیو کی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال میں 72 شہری ہلاک ہوئے، بنگلہ دیش میں طوفان سے 12 شہریوں کی اموات ہوئی، بنگلہ دیشی حکام

بھارت کے محکمہ موسمیات کے مطابق ساحل کے قریب 15 کلومیٹر تک علاقے ڈوب سکتے ہیں۔جو انتہائی تشویش ناک صورتحال ہے۔

Related Posts