لندن: امریکی خاتون نے برطانوی وزیر اعظم کے حوالے انکشافات کرتے ہوئے نیا پنڈورا بکس کھول دیا ہے، خاتون تاجر جینیفر آرکیوری نے دعویٰ کیا ہے کہ 2012 سے 2016 کے درمیان برطانوی وزیراعظم کے ساتھ جنسی تعلقات قائم تھے۔
امریکا کی معروف بزنس وومن جینیفر آرکیوری نے برطانوی اخبار سنڈے مرمر کو انٹرویو کے دوران کہا کہ وہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی محبت میں مبتلا تھیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ بورس جب لندن کے میئر تھے تب 2012 سے 2016 کے درمیان ان سے جنسی تعلقات قائم تھے، جینیفر نے کہا وہ بورس جانسن سے بے انتہا محبت کرتی تھیں۔
تاہم برطانوی وزیراعظم نے ہمارے تعلق کو کبھی ظاہر نہیں ہونے دیا بلکہ وہ اتنے بزدل تھے کہ کبھی بھی تجارتی دورں کے دوران میرے ساتھ کسی صف میں بھی کھڑے نہیں ہوتے تھے۔
امریکی خاتون کا مزید کہنا تھا کہ برطانوی وزیر اعظم کے ساتھ‘رومانوی تعلق’2012 سے 2016 تک محیط رہا تاہم برطانوی وزیراعظم کی بزدلی کے باعث مزید نہ چل سکا۔