’پیسہ زندگی میں سکون اور خوشیاں نہیں لاسکتا‘، صحیفہ جبار کا ذہنی مسائل میں مبتلا ہونیکا اعتراف

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کی نامور ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے حالیہ دنوں میں ذہنی مسائل سے دوچار ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار نے انسٹاگرام پر کچھ اسٹوریز پوسٹ کیں جن میں انہوں نے اپنی نجی زندگی کے حوالے سے چند انکشافات کیے اور بتایا کہ گزشتہ دنوں سے وہ انتہائی مشکل زندگی گزار رہی ہیں، وہ نہ ٹھیک سے سو پاتی ہیں اور نہ ہی پرسکون ہیں۔

Saheefa Jabbar Khattak Shares Horrific Details Of Her Current Mental State

انہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ان دنوں میری حالت بالکل ٹھیک نہیں ہے اور میرے لیے یہاں اسے قبول کرنا کافی دشوار ہے، مجھے نہیں معلوم میرے ساتھ یہ کیا اور کیوں ہورہا ہے لیکن اتنا علم ہے کہ میں اس بارے میں بغیر آنسو بہائے بات نہیں کرسکتی، میں اس وقت شدید تکلیف اور دکھ میں ہوں، مجھے ہر کام کرنے میں مسائل پیش آرہے ہیں، میں بالکل ناامید ہوچکی ہوں۔

مآدل صحیفہ جبار کا کہنا تھا کہ ہر روز میں اپنی موت کی تمنا کرتی ہوں، گزشتہ 60 دنوں سے کوئی ایسا دن نہیں گزرا جس میں میں روئی نہ ہوں، زندگی کے اس مشکل دور میں میرا 12 کلو وزن کم ہوگیا ہے، میرے لیے کچھ بھی کھانا مشکل ہوتا ہے، میری فیملی میری ہر ممکن مدد کی کوشش کررہی ہے لیکن یہ مجھ اکیلی کی جنگ ہے۔

Saheefa Jabbar Khattak Shares Horrific Details Of Her Current Mental State

اداکارہ نے اپنی ایک اور سٹوری میں لکھا کہ اس دنیا کے لوگ بہت ظالم ہیں، کسی کے دل میں دوسروں کے لیے ہمدردی نہیں ہے، اس دنیا کو بہتر جگہ ہونے کی ضرورت ہے، کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ میرے پاس دنیا کی ہر آسائش موجود ہے تو پھر ایسی کون سی چیز ہے جو مجھے اتنا بے چین اور دکھ میں مبتلا کیے ہوئے ہے؟ میں آپ کو بتاؤں اس وقت میں یہ سب دبئی کے ایک عالیشان ہوٹل کے نرم و ملائم اور پرسکون بیڈ پر لیٹ کر لکھ رہی ہوں اور اب بھی میں نا بیان کرنے والی تکلیف سے گزر رہی ہوں۔

صحیفہ نے لوگوں کی غلط فہمی دور کرتے ہوئے کہا کہ میں اگر سچ کہوں تو اچھی اور مہنگی گاڑی، گھر اور بہت سا پیسہ ہونا آپ کی زندگی میں سکون اور خوشیاں نہیں لاسکتا، یہ آپ کے لیے آسائشوں کی وجہ بن سکتا ہے لیکن آپ کا اندر مکمل مطمئن نہیں کرسکتا، ہماری روح کو خیال، محبت کی ضرورت ہوتی ہے ۔

Saheefa Jabbar Khattak Shares Horrific Details Of Her Current Mental State

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس وقت چاہے میرا وقت کیسا بھی ہو لیکن میں جانتی ہوں آنے والا وقت میرے لیے اچھا ہوگا۔

ساتھ ہی صحیفہ جبار خٹک نے ان چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا جو مسلسل ان کی خیریت پیغامات کے ذریعے دریافت کررہے ہیں، انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی اور کہا کہ وہ تمام لوگوں کے میسجز پڑھ رہی ہیں اور شکر گزار ہیں۔

Saheefa Jabbar Khattak Shares Horrific Details Of Her Current Mental State

اپنی آخری انسٹا اسٹوری پر صحیفہ نے اپنے شوہر کے مکمل تعاون اور ان کی محبت کا اعتراف کیا۔ساتھ ہی انہوں نےاس پر بات بھی اظہار افسوس کیا کہ ان کے شوہر ان سے کافی دور رہ کر نہ جانے کس حال میں ہوں گے اور ان کی پریشانی کو کس طرح برداشت کر رہے ہوں گے۔

انہوں نے اسٹوری میں اپنے شوہر کا نام لیتے ہوئے کہا کہ پتہ نہیں انہوں نے زندگی میں کون سے اچھے کام کیے ہوں گے جو انہیں خضر جیسے شوہر ملے۔

خیال رہے کہ یوں تو صحیفہ نے سوشل میڈیا پر اپنی ذہنی حالات سے متعلق کھل کر بتایا لیکن اداکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی ذہنی صحت خراب ہونے کی کیا وجہ ہے۔

Related Posts