دیسی گھی میں تیار لذیذ نلی دال فرائی نہیں کھائی تو آپ نے کچھ نہیں کھایا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دیسی گھی میں تیار لذیذ نلی دال فرائی نہیں کھائی تو آپ نے کچھ نہیں کھایا
دیسی گھی میں تیار لذیذ نلی دال فرائی نہیں کھائی تو آپ نے کچھ نہیں کھایا

جب کبھی بھی بات کھانوں اور ذائقوں کی ہو تو شہرِ قائد ہمیشہ بازی لے جاتا ہے، شہر میں کئی ایسے مقامات ہیں جہاں پر لذیذ قسم کے کھانے دستیاب ہیں انہی میں سے ایک فیڈرل بی ایریا کا مقام بھی ہے۔

فیڈرل بی ایریا میں صغیر سینٹر کے سامنے عبدالہ سینٹر، وہاں پر بسم اللہ لاثانی دیسی ریسٹورنٹ ہے جہاں پر عمدہ اور زائقے دار لذیذ دیسی کھانے دستیاب ہیں جہاں پر شہریوں کی بڑی تعداد اُن سے لطف اندوز ہونے کیلئے روز رُخ کرتی ہے۔

ایم ایم نیوز نے اس دیسی ریسٹورنٹ کی تین ڈشز ٹرائی کریں جن میں سے ایک نلی دال فرائی، پائے اور مغز دال فرائی تھی، تینوں ہی انتہائی لذیذ تھیں۔ایم ایم نیوز نے ریسٹورنٹ کے مالک فرخ سے سوال کیا کہ آپ نے نلی دال فرائی کو کیوں تیار کرنے کا سوچا؟

جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جیسے کہ آج کل ٹرینڈ چل گیا تھا ہر چیز میں نلی کا تو ہم نے کچھ مختلف بنانے کا سوچا اسی لئے ہم نے دال کو مختلف طریقے سے تیار کیا اور نلی دال ہمیں بڑی اچھی لگی، جسے بعد میں ہم نے اپنے مینو میں شامل کیا اور آج لوگ اسے بہت زیادہ پسند کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے ریسٹورنٹ پر تین قسم کی دالیں ملتی ہیں، نلی دال فرائی، ماش مغزی اور مغز دال فرائی، تینوں کا ہی مختلف زائقہ ہوتا ہے اور لوگ ان تینوں کی ہی تعریف کرتے ہیں۔

ماش مغزی کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ اسے ہم صرف آرڈر پر تیار کرتے ہیں یاصرف ہفتے اور اتوار کو ہمارے ریسٹورنٹ پر ملتی ہے جس کو تیار کرتے وقت ہم ماش کی دال میں مغز، کریم اور چار مغز ڈالتے ہیں۔

قیمت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ریسٹورنٹ پر پایا ہم 320 روپے کا فروخت کررہے ہیں جسے دو افراد آرام سے کھاسکتے ہیں جبکہ نلی دال فرائی 200 روپے کی اور مغزدال فرائی 230 روپے کی فروخت کررہے ہیں۔

Related Posts