کیا عمران خان کے دونوں بیٹے حج پر گئے ہوئے ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ایم ایم

سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر وائرل ہیں، جن کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے بیٹے سلیمان خان اور قاسم خان فریضہ حج کی ادائی کیلئے حجاز مقدس میں موجود ہیں۔

مختلف سوشل میڈیا پیجز اور آئی ڈیز پر درج ذیل متن کے ساتھ وائرل ہونے والی تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم کے بیٹے حج کی ادائی کے لیے سعودی عرب میں ہیں۔

“بریکنگ نیوز! عمران خان کے دونوں صاحب زادے اس سال حج کی سعادت حاصل کرنے بیت اللہ میں موجود ہیں۔ اللہ ہم سب کو حج کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین” (فائل فوٹو)🇵🇰🩵🩵

حج جو دین اسلام کا پانچواں رکن اور ستون ہے، اس سال گریگورین کیلنڈر کے مطابق 14 سے 19 جون 2024 تک ادا کیا جا رہا ہے، جو اسلامی قمری کیلنڈر کے 12 ویں مہینہ ذوالحجہ کی 8 سے 13 تاریخ تک کا دورانیہ ہوگا۔

تاہم عمران خان کے بیٹوں کے حوالے سے یہ دعویٰ خلاف حقیقت ہے، حقائق کی جانچ پڑتال سے یہ نتیجہ برآمد ہوا کہ دراصل 24 مارچ 2023 کو ایک انڈین نیوز آوٹ لیٹ لوکمت نیوز میں ہندی میں یہ خبر شائع ہوئی کہ عاصم ریاض اور علی گونی عمرہ کے لیے روانہ ہوئے اور ساتھ ہی ان کی تصویر بھی شائع کی گئی۔

ہوائی جہاز میں موجود دونوں اداکاروں کی تصویر مارچ 2023 میں پوسٹ کی گئی، یہ تصویر کوئی موئی اور انڈیا فورمز سمیت دیگر ہندوستانی ویب سائٹس پر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

بعد میں کسی نے ان دو بھارتی اداکاروں کی تصویر کے ساتھ عمران خان کے بیٹوں کے سر جوڑ کر انہیں وائرل کر دیا۔

واضح رہے کہ سلیمان اور قاسم خان کے حج پر جانے کی کوئی مصدقہ اطلاع موجود نہیں ہے۔ ان کی والدہ اور عمران خان کی سابقہ ​​اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ پہلے ہی واضح کر چکی ہیں کہ ان کے بیٹے سوشل میڈیا پر نہیں ہیں۔

Related Posts