کیا پشاور کے نواح میں عسکریت پسند آگئے ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور کے نواح کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں مبینہ شدت پسند کو دیکھا جا سکتا ہے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور سرحدی علاقوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے شدت پسندوں کی نقل و حرکت سے متعلق خبریں کچھ عرصہ قبل گردش کررہی تھیں، جن کی فورسز نے سختی سے تردید کر دی ہے، تاہم اب پشاور کے نواحی علاقوں میں شدت پسندوں کی موجودی کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

پشاورشہر سے 45 کلومیٹر دور تحصیل حسن خیل کے علاقے شرکیرہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہوئی ہے جس میں مبینہ طور پر ایک مسلح نوجوان جمعہ کی نماز کے بعد مسجد میں کھڑے ہو کر لڑائی کی ترغیب دے رہا ہے۔

دو منٹ پچاس سیکنڈ کی اس ویڈیو میں شدت پسند نوجوان نے اپنی پوری تقریر کے دوران اسلحہ تھامے رکھا ہے۔

ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ایک خبری ادارے نے حسن خیل کے ایک مقامی شہری سے بات کی۔ جس نے بتایا کہ اس ویڈیو کے بعد علاقے میں خوف کی فضا پھیلی ہے ہر شخص اس کے بارے میں بحث کررہا ہے۔ ان کے مطابق ویڈیو میں موجود مسلح جنگجو مقامی رہائشی نہیں لگ رہا تاہم لب و لہجے سے متصل ضم قبائلی اضلاع کا شہری لگ رہا ہے۔ 

پولیس کا موقف

اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز کاشف عباسی نے بتایا کہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے علاقے میں کارروائی شروع کردی ہے۔ کچھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ جب انکوائری مکمل ہوگی تو تفصیلات میڈیا سے شیئر کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ خوف و ہراس کی ضرورت نہیں ہے پشاور پولیس کے اہلکار الرٹ ہیں،  کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

حسن خیل شرکیرہ کہاں پر واقع ہے؟

تحصیل حسن خیل پشاور کی سات تحصیلوں میں سے ایک ہے جو پہلے ایف آر فاٹا کا حصہ ہوا کرتا تھا۔ حسن خیل کے بیشتر علاقے ضم قبائلی علاقوں سے متصل واقع ہیں۔ ماضی میں یہاں دہشت گردی کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔

Related Posts