بندش کا مطالبہ سامنے آگیا، کیا کراچی کے چائے ہوٹل جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانے بن چکے ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ایم ایم

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نجمی عالم نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد شاہ اور ڈی سی سائوتھ کراچی کو خط لکھ دیا ہے جس میں انھوں نے ڈیفنس اور کلفٹن میں چائے کے ہوٹل رات 12 بجے بند کرنے کی سفارش کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ اور ڈی سی سائوتھ کراچی کو لکھے گئے خط میں پی پی رہنما نجمی عالم نے کہا ہے کہ چائے کے ہوٹل جرائم پیشہ عناصر کے لیے محفوظ پناہ گاہیں بن چکے ہیں۔

انھوں نے خط میں کلفٹن بلاک 2 میں چائے کے ہوٹلوں پر منشیات فروشی کی بھی شکایات کی اورکارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ خط کے متن کے مطابق رات بھر کھلے چائے کے ہوٹلوں سے شہری شدید پریشان ہیں، ڈیفنس اور کلفٹن کے ہوٹلوں میں بلند آواز موسیقی بھی اہم مسئلہ بن چکی ہے۔

نجمی عالم نے خط میں ڈپٹی کمشنر جنوبی سے بھی ہوٹلوں کے اوقات مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔ رہنما پیپلز پارٹی نے وزیراعلی سندھ اور کمشنر کراچی کو بھی مراسلے کی کاپی ارسال کردی ہے۔

Related Posts