9 مئی کے واقعات پرپکڑ دھکڑ جاری، تحریکِ انصاف کے رہنما حسان نیازی گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی کابینہ اور قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد بھی 9 مئی کے واقعات پر پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے قریبی عزیز حسان نیازی کو ایبٹ آباد سے 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان گرفتار، پی ٹی آئی کا فیصلے کو چیلنج کرنیکا اعلان

بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی وکیل علی اعجاز بٹر نے حسان نیازی کی گرفتاری کی تصدیق کی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کو عدالت کے روبرو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان پی ٹی آئی کا رواں ماہ کے آغاز میں کہنا تھا کہ توشہ خانہ مقدمے کے ذریعے نظام عدل کی پیشانی پر ایک اور سیاہ دھبہ لگایا گیا، تاریخ کے بدترین ٹرائل میں انصاف کے قتل کی کوشش کی گئی۔

دوسری جانب صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے وکلاء کے پاس اپیل کرنے کا آپشن ہے، پی ٹی آئی کو فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل کرنا ہوگی۔

Related Posts