حسن علی کا دوسرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، جنوبی افریقہ روانگی غیریقینی ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حسن علی کا دوسرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، جنوبی افریقہ روانگی غیریقینی ہوگئی

لاہور:پی سی بی ذرائع کی جانب سے اس بات کی تصدیق کردی گئی ہے کہ فاسٹ بولر حسن علی تاحال کورونا پوزیٹو ہیں، پی ایس ایل کے دوران کورونا وائرس کا شکار ہونے والے حسن علی کا وائٹ بال اسکواڈ کے دیگر ارکان کی طرح اپنے شہر میں کووڈ 19 کا ٹیسٹ ہوا جو کہ مثبت آیا۔

پی سی بی کی طرف سے ان کے کیے گئے دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ بھی مثبت آئی، جس کی وجہ سے انہیں ابھی تک قومی ٹیم کا کیمپ جوائن کرنے کے لیے لاہور سفر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دو ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر حسن علی کا ایک اور جگہ سے کورونا کا ٹیسٹ ہوا جس کا نتیجہ منفی آیا مگر پی سی بی اپنے پروٹوکولز کے مطابق حسن علی کا ایک اور ٹیسٹ کروائے گا۔

ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے کی صورت میں فاسٹ بولر کو گوجرنوالا سے لاہور بلایا جائے گا اور پھر انہیں دو دن کی آئسولیشن مکمل کرنی ہے، اس دوران انہیں قومی ٹیم کو جوائن کرنے کی اجازت ہو گی۔

اس صورت حال میں حسن علی کی جنوبی افریقا روانگی غیر یقینی ہے، پاکستانی اسکواڈ کی تیسری اور آخری کووڈ ٹیسٹنگ 24 مارچ کو شیڈول ہے جس میں منفی رزلٹ والے اراکین ہی 26 مارچ کو جنوبی افریقہ جا سکیں گے۔

Related Posts