فاسٹ باؤلر حسن علی کمر کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے، کرکٹ بورڈ کا متبادل کھلاڑی پر غور

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کمر کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے ہیں جس کے بعد پی سی بی (پاکستان کرکٹ بورڈ) نے  ان کی جلد واپسی کی امید نہ رکھتے ہوئے متبادل کھلاڑیوں کے ناموں  پر غور شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نئی انجری کے باعث حسن علی کرکٹ سے دور ہوسکتے ہیں اور انہیں علاج کیلئے ملک سے باہر بھیجنے کی ضرورت پیش آسکتی ہے جبکہ کمر کی انجری کی  ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بھی تصدیق کی ہے۔

چیف سیلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے حسن علی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ 30 اپریل کو حسن علی کا  گزشتہ دور میں پڑنے والا کمر درد ایک بار پھر زندہ ہوگیا تاہم کرکٹ بورڈ ان سے رابطے میں ہے اور ان کی دیکھ بھال جاری رکھی جائے گی۔

کرکٹ بورڈ کے حکام ڈاکٹرز سے بھی حسن علی کی انجری پر معلومات لے رہے ہیں تاکہ انہیں طویل عرصے تک کرکٹ سے دور نہ ہونا پڑے جبکہ گزشتہ برس ستمبر کے دوران حسن علی کمر کی انجری کا شکار ہوچکے ہیں تاہم وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھیلتے ہوئے نظر آئے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شرکت کے بعد کورونا وائرس خدشات کے پیشِ نظر لیگ کو ملتوی کرنا پڑا اور حسن علی بھی دیگر کھلاڑیوں کی طرح کھیل سے دور ہو گئے اور اب لاک ڈاؤن کے دوران انہیں  کمر کی تکلیف ایک بار پھر شروع ہو گئی ہے۔ 

Related Posts