کراچی: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے پارلیمانی لیڈر و رکنِ سندھ اسمبلی بیرسٹر حسنین مرزا نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ بدین کے عوام کو ڈبونے کے ذمہ دار ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ سندھ اسمبلی حسنین مرزا نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ ہاؤس بدین میں موجود جی ڈی اے کے ووٹرز کو ڈبونے کا ذمہ دار ہے ، عوام نے 2018ء کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کے خلاف ووٹ دی جس کی وزیرِ اعلیٰ انہیں سزا دینا چاہتے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ کو موردِ الزام ٹھہراتے ہوئے رکنِ اسمبلی حسنین مرزا نے کہا کہ سندھ حکومت نے 6 روز ضائع کردئیے۔ میں وزیرِ اعلیٰ سندھ کو ذاتی طور پر ہزاروں دیہی افراد کے قتل کی کوشش کا ذمہ دار سمجھتا ہوں۔
https://twitter.com/barhasnainmirza/status/1300201613571895297
یہ بھی پڑھیں: سندھ بھر میں ریکارڈ بارش، 20 اضلاع آفت زدہ قرار