جنوبی افریقا کےاسٹار بیٹسمین ہاشم آملہ پشاور زلمی کے کوچنگ اسٹاف میں شامل

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
hashim amla
hashim amla

لاہور : میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پاکستان سپر لیگ کی نمبرون فرنچائز پشاور زلمی کی جانب سے بڑے اعلانات کا سلسلہ جاری ہے۔ جنوبی افریقا کے اسٹار بیٹسمین اور دنیائے کرکٹ کے بڑے کھلاڑی ہاشم آملہ زلمی فیملی کا حصہ بن گئے۔

ہاشم آملہ پاکستان سپر لیگ فائیو میں پشاور زلمی کے بیٹنگ مینٹور کی زمہ داریاں سنبھالیں گے۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ ہاشم آملہ لیجنڈ بیٹسمین اور دنیائے کرکٹ میں ان کا بڑا نام ہے انہیں زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

پشاور زلمی کے ہیڈکوچ اور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کہا کہ ہاشم آملہ کا پشاور زلمی سے منسلک ہونا باعث خوشی ہے۔ پشاور زلمی  پی ایس ایل میں ہر سال نوجوان کرکٹرز کو بڑے کرکٹ لیجنڈز کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جب تک سرفراز احمد کرکٹ کھیلے گا وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا کپتان رہے گا، ندیم عمر

ہاشم آملہ موجودگی سے جہاں بیٹسمینوں کو فائدہ ہوگا وہیں ہمارے نوجوان کرکٹرز کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا ۔ ہاشم آملہ نے 124ٹیسٹ ، 181ون ڈے اور 44 ٹی 20 میچز میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کی۔

Related Posts