کیا ترک صدر رجب طیب ایردوان کو زہر دیا گیا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایک لائیو ٹی وی انٹرویو کے دوران اچانک بیمار ہونے کے بعد انتخابی مہم معطل کر دی ہے۔

انٹرویو کے دوران طبعیت خراب ہونے کے بعد ترک صدر جب اٹھ کر باہر چلے گئے تو 20 منٹ کے وقفے کے بعد یہ کہہ کر انٹرویو میں واپس آئے کہ انہیں “معدے کا شدید فلو” ہے۔ واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ اردگان کو زہر دیا گیا ہے تاہم ترک حکومت نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ 69 سالہ اردگان کو اب تک کی اپنی سخت ترین انتخابی مہم کا سامنا ہے۔

حزب اختلاف کے مرکزی رہنما کمال کلیچ دار اوغلو کو چھ سیاسی جماعتوں کے گروپ کی جانب سے انتخاب لڑنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اقوام متحدہ نے پاکستان میں ایک بار پھر شدید بارشوں اور سیلاب سے خبردار کردیا

تاہم سخت حریف ہونے کے باوجود کمال کلیچ دار اولو  حزب اختلاف کے متعدد رہنماؤں میں شامل تھے جنہوں نے صدر کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تازہ ترین پولز ان دونوں کے درمیان قریبی اور کانٹے دار مقابلے کا پتا دیتے ہیں اور 14 مئی کو ہونے والے انتخابات میں کلیچ دار اوگلو کو فتح کا ایک اچھا موقع فراہم کرتے ہیں، جس کے دو ہفتے بعد ممکنہ صدارتی انتخاب ہے۔

صدر اردگان نے ابتدائی طور پر بدھ کے روز وسطی اناطولیہ میں تین انتخابی تقریبات منسوخ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ڈاکٹروں کے مشورے پر گھر رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

اس کے بعد اس نے جمعرات کو اپنے طے شدہ پروگراموں کو بھی منسوخ کر دیا، جن میں بحیرہ روم کے ساحل پر اکیو میں ترکی کے پہلے جوہری پاور اسٹیشن کا افتتاح بھی شامل تھا۔

دوسری جانب ترکی سے باہر کچھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر یہ قیاس آرائیاں سامنے آئیں کہ اردگان کو دل کا دورہ پڑا ہے۔

Related Posts