کیا پرینیتی چوپڑا نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کرلیا؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا پرینیتی چوپڑا نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کرلیا؟
کیا پرینیتی چوپڑا نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کرلیا؟

بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے راگھو چڈھا سے شادی کے بعد سیاست میں شمولیت اختیار کرنے سے متعلق اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا۔

بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ اگر آپ صحیح انسان کے ساتھ ہیں تو شادی شدہ زندگی بہترین ہے۔

رپورٹ کے مطابق پرینیتی چوپڑا نے حال ہی میں ریاست گجرات کے شہر وڈودرا میں ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں انٹرویو کے دوران اداکارہ سے سیاست میں آنے سے متعلق سوال پوچھا گیا۔

پرینیتی چوپڑا نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ“میری کامیاب شادی کا راز یہ ہے کہ راگھو بالی ووڈ کے بارے میں کچھ نہیں جانتے اور اسی طرح میں بھی سیاست کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتی، لہٰذا مجھے نہیں لگتا کہ آپ مجھے سیاست میں آتے ہوئے دیکھیں گے”۔

سبینا سید کی انسٹاگرام تصاویر وائرل

پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ بیشک، میں اور راگھو عوامی سطح پر مشہور ہیں لیکن ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ ہماری شادی پر پورے بھارت سے اس قدر پیار اور محبت ملے گی۔

Related Posts