پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بڑے بیٹے سلیمان خان اور شہزادی ماہرہ کے تعلقات کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔
سلیمان خان برطانیہ میں اپنی والدہ کے ساتھ رہتے ہیں، گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر اُن کے حوالے سے یہ خبر گردش کررہی ہے کہ انھیں دبئی کی شہزادی نے شادی کے لیے پیغام بھیجا ہے۔
یہ سب ایک غیر تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شروع ہوا جس اکاؤنٹ کا نام فاروق کلیری ہے۔ اس اکاؤنٹ پر عمران خان کے بیٹے سلیمان خان اور دبئی کی شہزادی شیخہ ماہرہ کی ہم شکل لڑکی کی ایک تصویر پوسٹ کی گئی جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پوسٹ میں بتایا گیا کہ دبئی کی شہزادی نے سلیمان خان کو شادی کیلئے پیغام بھجوایا ہے۔
تاہم، ایک پاکستانی صحافی نے اِن خبروں کی تردید کردی اور بتایا کہ تصویر میں موجود خاتون ایک پاکستانی ٹک ٹاکر ہیں ۔
واضح رہے کہ دبئی کی شہزادی شیخہ مہرا کی ابھی تک شادی نہیں ہوئی ہے، وہ ایک مشہور انٹرنیٹ سیلیبریٹی ہیں اور سوشل میڈیا پر اُن کے بڑی تعداد میں فالوورز ہیں ۔
دوسری جانب عمران خان کے بیٹے سلیمان خان اپنی والدہ جمائما گولڈ اسمتھ کے ساتھ برطانیہ میں رہتے ہیں اور وہ حال ہی میں اپنے عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد اُن سے ملنے کیلئے پاکستان آئے تھے۔