ہیری پوٹر کی اداکارہ نے قرض اتارنے کیلئے اونلی فینز جوائن کرلی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جیسی کیو
جیسی کیو نے جنسی مواد کی بجائے حسی یعنی سینسول بالوں کے متعلق ویڈیوز فراہم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ فوٹو: ہندوستان ٹائمز

ہیری پوٹر کی اداکارہ جیسی کیو نے قرض اتارنے اور معاشی مشکلات سے نجات کیلئے نامناسب ویب سائٹ اونلی فینز میں شمولیت اختیار کرلی ہے، جس پر مداحوں کی جانب سے ملا جلا ردِ عمل سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جیسی کیو نے ہیری پوٹر سیریز کی فلموں میں لیونڈر براؤن کے کردار میں شہرت حاصل کی، تاہم مرکزی اداکارہ نہ ہونے کے باعث جیسی کیو کو شہرت کا وہ معیار حاصل نہ ہوسکا جس کے نتیجے میں انہیں مالی استحکام حاصل ہوسکتا، اس لیے اداکارہ کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

ہالی ووڈ اداکارہ جیسی کیو نے جنسی مواد کی بجائے حسی یعنی سینسول بالوں کے متعلق ویڈیوز فراہم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے جن میں بالوں کی آوازیں اور برشنگ افیکٹس شامل ہوں گے۔ اپنی حالیہ انسٹاگرام ویڈیو میں بھی اداکارہ نے یہی کہا کہ ان کا مواد جنسی نوعیت کا نہیں ہوگا اور پوڈ کاسٹ میں بھی اسی بیان پر زور دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by JeSsIe CaVE (@jessiecave)

اداکارہ جیسی کیو کا کہنا ہے کہ ان کا مواد فیٹش کے زمرے میں آتا ہے لیکن یہ جنسی معنوں میں نہیں آتا۔ وہ خود کو لانگ ہیئر اسپیشلسٹ کہتے ہوئے منفرد بالوں کے متعلق اپنا مواد مسلسل دینے کیلئے پر عزم ہیں۔ اداکارہ نے اعتراف کیا کہ مالی مشکلات کے باعث ہی انہوں نے اونلی فینز جوائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ava ! (@skywclkerz)

انہوں نے کہا کہ میں اپنی آمدنی کو اپنے گھر کی حفاظت، مرمت اور قرض کی ادائیگی کیلئے استعمال کرنا چاہتی ہوں، اور میں یہ بھی سمجھتی ہوں کہ رقم سے میں خود کو بااختیار کرنے میں کامیاب ہوسکوں گی تاکہ ماضی کی معصوم اداکارہ کے تصور کو بدلا جاسکے۔ اس سے قبل متعدد دیگر اداکاروں نے بھی اضافی آمدن کیلئے اونلی فینز کا رخ کیا تھا اور جیسی کیو کو بھی ایک اضافہ سمجھا جارہا ہے۔

Related Posts