ہم پر کوئی دباؤ نہیں کیونکہ، بھارت کیخلاف میچ سے قبل حارث رؤف کا بڑا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Haris Rauf on team's mindset before Pak vs India clash

پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کے خلاف اہم مقابلے سے قبل ٹیم کسی دباؤ میں نہیں ہے اور تمام کھلاڑی اپنی سابقہ غلطیوں کو درست کرنے پر توجہ دے رہے ہیں۔

دبئی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف نے آئندہ میچ کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف ابتدائی میچ میں کی گئی غلطیوں سے سبق حاصل کرے گا۔

ہمارا پورا فوکس بھارت کے خلاف میچ پر ہے۔ یہ ہمارے لیے کرو یا مرو کی صورتحال ہے کیونکہ جیت کے بغیر سیمی فائنل میں پہنچنا ممکن نہیں ہوگا۔

اگرچہ یہ میچ انتہائی اہم ہے لیکن حارث رؤف کا کہنا تھا کہ ٹیم پُرسکون اور مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

ہم کسی دباؤ میں نہیں ہیں، ٹیم مکمل طور پر پُرسکون ہے۔ تمام کھلاڑی تینوں شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔”

انہوں نے اپنی فٹنس سے متعلق خدشات کو بھی مسترد کر دیا اور کہاکہ میں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 10 اوورز کیے اور خود کو مکمل طور پر فٹ محسوس کر رہا ہوں۔

حارث رؤف نے دبئی میں بھارت کے خلاف پاکستان کی سابقہ کامیابیوں کا حوالہ دیتے ہوئے اعتماد کا اظہار کیاکہ ہم وہی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے، جیسی ہم نے پچھلی دو بار بھارت کو ہرانے کے دوران کھیلی تھی۔ ٹیم کا مورال بلند ہے اور امید ہے کہ ہم ایک اچھا میچ کھیلیں گے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ اہم مقابلہ 23 فروری بروز اتوار کو شیڈول ہے، جس میں دونوں ٹیمیں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کے لیے جیت کے لیے پُرعزم ہیں۔

پاکستان کو 19 فروری کو کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 60 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Related Posts