حارث رؤف کی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی، کیا شائقین کو تنقید کا حق نہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حارث رؤف

حارث رؤف کو ورلڈ کپ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز دینے کے باعث تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نے ٹیسٹ سیریز سے معذرت بھی کرلی۔

نجی ٹی وی نے خاندانی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے حارث رؤف پر رپورٹ شائع کردی جس میں دلچسپ طور پر حارث رؤف پر ہونے والی تنقید کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حارث رؤف ان دنوں تنقید پر خاصے پریشان ہیں۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODE3NzMsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MTc3MyAtINmF2obZhCDZhdin2LHYtCDaqduSINiu2YTYp9mBINmF2YLYr9mF24Eg2K/YsdisINqp2LHZhNuM2Kcg2q/bjNinIiwidXJsIjoiIiwiaW1hZ2VfaWQiOjE4MTc3NCwiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyMy8xMS9NYXJzaC0zMDB4MjUwLmpwZyIsInRpdGxlIjoi2YXahtmEINmF2KfYsdi0INqp25Ig2K7ZhNin2YEg2YXZgtiv2YXbgSDYr9ix2Kwg2qnYsdmE24zYpyDar9uM2KciLCJzdW1tYXJ5Ijoi2KLYptuMINiz24wg2LPbjCDaqdix2qnZuSDZiNix2YTaiCDaqdm+INqp2Ygg2K7YqtmFINuB2YjYptuSINqp2KbbjCDYsdmI2LIg2q/YstixINqv2KbbktiMINmF2q/YsSDYqNq+2KfYsdiq24wg2KfYqCDYqNq+24wg2YjYsdmE2ogg2qnZviDbgdin2LHZhtuSINqp25Ig2LrZhSDYs9uSINio2KfbgdixINmG24HbjNq6INmG2qnZhCDZvtin2KbbktuUINin2K3ZhdivINii2KjYp9ivINqp25Ig2YbYsduM2YbYr9ixINmF2YjYr9uMINin2LPZuduM2ojbjNmFINmF24zauiDYotiz2bnYsduM2YTbjNinINmG25Ig2Kjavtin2LHYqiDaqdmIINio2KfYotiz2KfZhtuMINqG2r4g2Yjaqdm52YjauiDYs9uSINi02qnYs9iqINiv25Ig2qnYsSDahtq+2bnbjCDZiNix2YTaiCDaqdm+INqp2Kcg2bnYp9im2bnZhCDYp9m+2YbbkiDZhtin2YUg2qnbjNin25Qg2KrYp9uB2YUg2KLYs9m52LHbjNmE2YjbjCDYotmEINix2KfYpNmG2ojYsSDZhdqG2YQg2YXYp9ix2LQg2KfYsyDZiNmC2Kog2Kjavtin2LHYqtuMINiq2YbZgtuM2K8g2qnbjCDYstivINmF24zauiDYotim25Ig2KzYqCDYs9mI2LTZhCDZhduM2ojbjNinINm+2LEg2KfZhiDaqduMINmI2KfYptix2YQg2KrYtdmI24zYsSDZhduM2rog2YjYsdmE2ogg2qnZviDZudix2KfZgduMINm+2LEg2bnYp9mG2q/bjNq6INix2qnaviDaqdixINiv24zaqdq+2Kcg2q/bjNin25Qg2KfYqCDYsdm+2YjYsdm5INuB25Ig2qnbgSDYsduM2KfYs9iqINin2KrYsdm+2LHYr9uM2LQg2YXbjNq6INmF2obZhCDZhdin2LHYtCDaqduSINin2LMg2KfZgtiv2KfZhSDaqduSINiu2YTYp9mBINmF2YLYr9mF24EuLi4iLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InNwb3RsaWdodCJ9″]

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 20نومبر کو وہاب ریاض نے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا جو آسٹریلیا کے دورے کیلئے روانہ ہوگا جس میں حارث رؤف کے شریک نہ ہونے پر تنقید بھی کی۔ حارث رؤف نیشنل ٹی 20 چیمپین شپ کیلئے کراچی میں ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:

2 ٹینس کھلاڑیوں نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا، وجہ کیا ہے؟

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کے قریبی ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کا دعویٰ ہے کہ حارث رؤف ورلڈ کپ کے دوران تنقید کرنے والوں سے بہت ناراض ہیں، وہ بھی ان کی فارم پر تنقید کر رہے ہیں جو کرکٹ کے بارے میں شاید ہی جانتے ہوں۔

نجی ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ کپ میچز میں مسلسل وکٹس نہ لینے پر حارث رؤف پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ حارث رؤف کا ماننا ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کیلئے جسمانی و ذہنی طور پر فٹ نہیں جہاں 5روز مستعد رہنا پڑتا ہے۔

تنقید غیر منصفانہ؟

اگر شائقینِ کرکٹ کسی فاسٹ بولر یا کرکٹر کو اس کی شاندار کارکردگی پر سراہتے ہیں تو تنقید بھی ان کا حق ہونا چاہئے، تاہم یہ تنقید ذاتیات پر مبنی یا مکمل طور پر جانبدارانہ نہ ہو۔ حارث رؤف پر مثبت انداز میں تنقید کی جاسکتی ہے۔

مثال کے طور پر حارث رؤف نے ورلڈ کپ کے 9میچز میں 533رنز کے عوض 16وکٹس لیں جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، تاہم اس میں کچھ نہ کچھ ہاتھ بھارت کی تیار کردہ وکٹس کا بھی ہے جہاں ہر ٹیم کے بولرز کو اچھے خاصے رنز دینے پڑ گئے۔

ایسے میں حارث رؤف اگر ورلڈ کپ کے مہنگے ترین بولر ثابت ہوبھی گئے تو یہ اعزاز کسی نہ کسی کے نام تو آنا تھا۔ان کی 9 میچز میں 16 وکٹس اور بہترین کارکردگی 43رنز کے عوض 3وکٹس رہی، جسے ہدفِ تنقید بنایا جاسکتا ہے۔ 

ٹیسٹ میں عدم شرکت

بلاشبہ ٹیسٹ سیریز میں حارث رؤف کی عدم شرکت پر وہاب ریاض کی تنقید بھی بے جا نہیں تاہم اگر کوئی کھلاڑی ورلڈ کپ کے 9میچز کھیلنے کے بعد طویل وقت کی سیریز میں حصہ لینے سے معذرت کرے تو اسے موردِ الزام ٹھہرانا بھی درست نہیں۔

خاص طور پر ایسے وقت میں جب حارث رؤف کی کارکردگی ورلڈ کپ کے دوران خاصی مایوس کن رہی، انہیں ٹیسٹ سیریز میں اپنی فارم بہتر کرنے کا موقع میسر آسکتا تھا، تاہم ٹی 20 سیریز میں شرکت سے بھی ایسا کیاجاسکتا ہے۔

Related Posts