حریم شاہ نے بلاول بھٹو سے اظہار محبت کردیا، ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حریم شاہ نے بلاول بھٹو سے اظہار محبت کردیا، ویڈیو وائرل
حریم شاہ نے بلاول بھٹو سے اظہار محبت کردیا، ویڈیو وائرل

کراچی: پاکستان کی سیاست میں ہلچل مچانے والی اور متنازع ٹک ٹاک اسٹار گرل حریم شاہ کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک نئی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ گانا گاکر بلاول بھٹو سے اپنے دل کی بات کہہ رہی ہیں۔

حریم شاہ وائرل ویڈیو میں ڈانس بھی کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ان کی جانب سے ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے، جبکہ کچھ صارفین کی جانب سے حریم شاہ کو تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ حریم شاہ نے ایک نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری میری پسندیدہ سیاسی شخصیت ہیں۔

Related Posts