میں نے بے نقاب کیا تو وزیر اعظم فیاض چوہان کو پی ٹی آئی سے نکال دینگے۔حریم شاہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا ہے کہ اگر میں نے فیاض چوہان کو بے نقاب کر دیا تو وزیرِ اعظم عمران خان انہیں پی ٹی آئی سے نکال دیں گے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ٹک ٹاکر حریم شاہ نے 2 ویڈیوز شیئر کیں اور اپنے بیان میں پی ٹی آئی کے صوبائی وزیرفیاض چوہان اور فاروق ستار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں ان دونوں سیاسی شخصیات کی بیویوں کو جلد ان کے کرتوت بتاؤں گی۔ 

مذکورہ ویڈیو پیغام میں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا کہ میں بہت جلد وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب فیاض چوہان اور فاروق ستار کی اصلیت سے پردہ ہٹاؤں گی۔ یہ دونوں سیاسی رہنما میرے متعلق بے بنیاد اور غلط باتیں کرکے لوگوں کو اپنے صادق اور امین ہونے کی دلیل دے رہے ہیں۔

ویڈیو پیغام میں ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا کہ میں صوبائی وزیرِ جیل خانہ جات کی بڑی عزت کرتی تھی۔ جب بھی میڈیا نے کچھ پوچھا تو میں نے یہ بیان جاری کیا کہ فیاض چوہان بہت اچھے انسان ہیں، میں نے میڈیا نمائندگان کو کبھی ان کی اصلیت سے آگاہ کرنا مناسب نہیں سمجھا۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا کہ میں فیاض الحسن چوہان کو عوام کے سامنے بے عزت نہیں کرنا چاہتی تھی، نہ ہی ان کا سیاسی کیرئیر خراب کرنے کا ارادہ تھا۔ میں اور میرا اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ آپ کس غلط قسم کے انسان ہیں۔ آپ کے کرتوت آپ کی بیوی کو بتاؤں گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار جھوٹ نہ بولیں کہ کسی کے ساتھ آئی تھیں، آپ کو خود مجھ سے ملنے کا شوق تھا۔ 6 ماہ تک مجھ سے درخواست کرتے رہے کہ کراچی آئیں اور ہماری مہمان بنیں۔ میں آپ کی بیویوں کو آپ کے کرتوت بتاؤں گی پھر انہیں پتہ چلے گا کہ آپ کس طرح کے لوگ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ ہنی مون منانے ترکی پہنچ گئیں، ویڈیوزسوشل میڈیا پر وائرل

Related Posts