اداکارہ حریم فاروق نے مداحوں کیلئے اپنی خوبصورتی کے راز سے پردہ ہٹا دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ حریم فاروق نے مداحوں کیلئے اپنی خوبصورتی کے راز سے پردہ ہٹا دیا
اداکارہ حریم فاروق نے مداحوں کیلئے اپنی خوبصورتی کے راز سے پردہ ہٹا دیا

کراچی: پاکستان فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی نامور اداکارہ حریم فاروق نے اپنے مداحوں کے لیے خوبصورتی کے راز سے پردہ ہٹاتے ہوئے کہا ہے کہ خوبصورتی انسان کے اندر ہوتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر گزشتہ روز اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب آپ اپنے آپ سے محبت شروع کرتے ہیں تو ہر چیز تبدیل ہوجاتی ہے۔

خوبصورتی کا راز بتاتے ہوئے اداکارہ حریم فاروق نے کہا کہ اگر اپنے آپ سے محبت ہو تو  آپ کو مایوسی کی طاقت باہر نکالنے یا باہر سے اپنے خالی پن کو دور کرنے کے لیے کسی چیز کی ضرورت نہیں پڑتی۔

پاکستانی اداکارہ حریم فاروق نے کہا کہ اس محبت سے آپ ایک ایسا طاقتور ذریعہ بن جاتے ہیں جو دوسروں کو بہتر طریقے سے لبھا سکتا ہے اور انہیں اپنی طرف کھینچ سکتا ہے۔

اداکارہ حریم فاروق نے کہا کہ اپنی ذات کی پہچان اور شناخت سے محبت ہی آپ کو دوسروں سے منظوری اور تسلیم و رضا سے بے نیاز کردیتی ہے اور آپ خوبصورت ہوجاتے ہیں۔ 

 

https://www.instagram.com/p/B85-QnUFUld/?utm_source=ig_web_copy_link

یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈرامے میں پر اداکار نے اپنے کردار کو اچھے طریقے سے نبھایا ہے۔

معروف اداکارہ حریم فاروق نے گزشتہ برس 31 دسمبر کو اپنے پیغام میں کہا  کہ ہر ہفتے اس ڈرامے میں تمام اداکاروں کی اداکاری دیکھتے ہوئے میں حیران ہوجاتی ہوں۔ 

مزید پڑھیں: حریم فاروق بھی میرے پاس تم ہو کی مداح نکلیں

Related Posts