حریم فاروق خواتین کی کرکٹ پر بنائے گئے ڈرامے میں جلوہ گر ہوں گی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حریم فاروق پاکستان میں خواتین کی کرکٹ پر بنائے گئے ڈرامے میں جلوہ گر ہونگی
حریم فاروق پاکستان میں خواتین کی کرکٹ پر بنائے گئے ڈرامے میں جلوہ گر ہونگی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق نے خواتین کی کرکٹ پر بنائے گئے ڈرامے میں کام کیا ہے جو نجی ٹی وی چینل پر جلد پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ حریم فاروق ساتھی فنکار گوہر ممتاز کے ہمراہ احسن خان کے شو ٹائم آؤٹ میں شریک ہوئیں اور منگنی، پاکستانی میڈیا اور ڈرامہ نگاری کے علاوہ فلمسازی پر بھی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں میڈیا کی طاقت پر یقین رکھتی ہوں اور مجھے پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حریم فاروق نے کامیاب زندگی کے راز سے پردہ اٹھا دیا

کورونا کے باعث لوگوں نے خود کو گھروں میں قید کرلیا ہے، حریم فاروق

شو کے میزبان احسن خان نے سوال کیا کہ کیا یہ بات سچ ہے کہ آپ کی منگنی ہونے والی ہے؟ کہیں یہ افواہ تو نہیں؟ حریم فاروق نے کہا کہ مجھے بھی کالز آئی ہیں کہ آپ اسکرین سے غائب ہوگئی ہیں، کہیں آپ کی شادی یا منگنی تو نہیں ہوگئی؟  لیکن یہ سچ نہیں ہے۔ فی الحال ایسی کوئی خبر نہیں ہے۔

ساتھی فنکار گوہر ممتاز نے کہا کہ جب آپ بہت سے کام ایک ساتھ کرتے ہیں تو ایسا ہوجاتا ہے۔ آپ دیگر کاموں میں مصروف ہو کر اسکرین سے غائب ہوجائیں تو لوگ سمجھتے ہیں کہ آپ کی شادی ہوگئی۔ حریم فاروق نے کہا کہ میں اپنے اگلے پراجیکٹ کیلئے بہت پرجوش ہوں جو کرکٹ کے متعلق ہے۔

احسن خان نے کہا کہ کیا وہ آپ کی فلم ہے؟ حریم فاروق نے کہا کہ نہیں، وہ فلم نہیں بلکہ ڈرامہ ہے جس کی شوٹنگ مکمل ہوگئی۔ بس نشر کیے جانے کی دیر ہے۔ ہم نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا چاہتے ہیں۔کرکٹ سے متعلق ڈرامے میں ہم نے بہت سا ٹیلنٹ متعارف کرایا۔ ان کا نام ذیشان الیاس ہے جو ڈرامہ رائٹر ہیں۔

اداکارہ حریم فاروق نے کہا کہ ذیشان بہت اچھا لکھتے ہیں۔ اسپورٹس پر ڈرامہ بنانا آسان کام نہیں ہے۔ ہم کڑی دھوپ میں صبح 7 بجے سے لے کر شام 7 بجے تک گراونڈ کے بیچوں بیچ شوٹنگ کرتے تھے جس کیلئے پوری کاسٹ اور اسٹاف کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔ ایک شخص بھی کام سے پیچھے نہیں ہٹا۔

احسن خان کے سوال پر حریم فاروق نے تصدیق کی کہ نیا ڈرامہ خواتین کی کرکٹ کے متعلق ہے۔ احسن نے کہا کہ یہ آپ نے بہت زبردست کام کیا ہے۔ کیا آپ نے بھی ڈرامے میں کرکٹ کھیلی؟ جواب ملا کہ جی ہاں۔ سوال کیا گیا کہ کیا آپ کپتان بنی ہوئی ہیں؟ حریم فاروق نے کہا کہ سب کچھ نہیں بتا سکتی، آپ کو ڈرامہ دیکھنا پڑے گا۔ 

 

Related Posts