مشکل وقت ہے لیکن ہماری قوم ہر آزمائش میں سرخرو ہوئی ہے: فردوس عاشق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM directs strict action against hoarders, profiteers: Firdous Awan

لاہور: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ کورونا کے چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے حکومت نے عوام کے مفاد، تحفظ اور سلامتی کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں اور ہم کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے‘ اس وبا کو قومی ہم آہنگی کے ذریعے شکست دیں گے‘قوم کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مشکل وقت ہے لیکن ہماری قوم ہر آزمائش میں سرخرو ہوئی ہے۔ وزیراعظم کرونا وائرس کے تدارک کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں‘قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کے ساتھ ایک ہو کر اس وائرس کو شکست دیں گے۔

عوام ہدایات اور احتیاطی تدابیر پر عوام لازمی عمل کریں۔ معاشی طور پر مستحکم اور شعبہ طب میں بہتر نتائج رکھنے والی اقوام نے بھی احتیاطی تدابیر اپنائیں اور خطرناک معاملے سے کافی حد تک باہر آگئے ہیں۔ کرونا سے بچاؤ کیلئے ہماری جانب سے کئے گئے بروقت اقدامات کی گواہی ڈبلیو ایچ او بھی دے رہا ہے۔

Related Posts