ہرارے: دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر زمبابوے نے پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 52 رنز بنالیے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا، زمبابوے نے پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 52 رنز بنالیے، زمبابوے کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 458 درکار ہیں۔
Stumps (day 2) at Harare Sports Club#ZIMvPAK | #HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/qGGZ08mJDa
— Pakistan Cricket Live (@TheRealPCB_Live) May 8, 2021
زمبابوےکی پہلی وکٹ بغیر کوئی رن کے گر گئی جب مساکنڈا آؤٹ ہوئے، کیون کسوزا نے 4 رنز بنائے اور حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان برینڈین ٹیلر 9 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر رضوان کو کیچ دے بیٹھے۔
ملٹن شمبا کو 2 رنز پر ساجد خان نے پویلین کی راہ دکھائی، ریگس چکابوا 28 اور تندائی چیسورو 1 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کی جانب سے تابش خان، حسن علی، شاہین آفریدی اور ساجد خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
Highest score by a Pakistan batsman in Tests in Zimbabwe
Abid Ali 215*
Younis Khan 200*
Mohammad Wasim 192
Mohammad Yousuf 159
Fawad Alam 140#ZIMvPAK | #HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/9wQnjSPnUu— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 8, 2021
اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 510 رنز بنائے اور اننگز ڈیکلیئرڈ کردی تھی۔
اوپننگ بلے باز عابد علی نے کھیل کے دوسرے روز بھی اپنی شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 393 گیندوں پر ڈبل سنچری اسکور کی جس میں انہوں نے 28 چوکے بھی لگائے۔ وہ 215 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ نعمان علی نے اپنی پہلی نصف سنچری بنائی اور بدقسمتی سے صرف 3 رنز کی کمی سے سنچری نہ بناسکے اور 97 رنز اسٹیمپ آؤٹ ہوگئے۔
اوپنر عابد علی نے کریئر کی پہلی ڈبل سنچری اسکور کی وہ ہرارے میں ڈبل سنچری بنانے والے دوسرے پاکستانی بلے باز بن گئے۔ اس سے قبل سابق کپتان اور موجودہ بیٹنگ کوچ یونس خان نے 2013 میں ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔
واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہے، پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں زمبابوے کو ایک اننگز 116 رنز سے شکست دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : مغربی ہواؤں کے ساتھ ہی کراچی کا موسم تبدیل، بادل چھا گئے آندھی چلنے کا امکان