ساہیوال کے حق نواز نے اپنی سریلی آواز سے سننے والوں کو گرویدہ بنا لیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ساہیوال کے حق نواز نے اپنی سریلی آواز سے سننے والوں کو گرویدہ بنا لیا
ساہیوال کے حق نواز نے اپنی سریلی آواز سے سننے والوں کو گرویدہ بنا لیا

اسلام آباد:ساہیوال سے تعلق رکھنے والے حق نواز نے اپنی سریلی آواز کا جادو جگا کر سننے والوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔

حق نواز ایف نائن پارک میں شہریوں کو تفریح کا سامان مہیا کررہے ہیں، ان کی سریلی آواز سننے والا کوئی بھی شخص تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکتا، ایم این نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حق نواز نے بتایا کہ ہم 12 بہن بھائی ہیں اور ساہیوال سے تعلق ہے۔

بچپن سے ہی اسلام آباد آگیا تھا،ان پڑھ ہوں،غربت کی وجہ سے اسکول کی فیسیں دینا مشکل تھا، اس لئے تعلیم حاصل نہیں کی، اسلام آباد میں مزدوری شروع کر دی اور ساتھ ساتھ گانے گانا شروع کردیئے، میری تین بیٹیاں ہیں۔

حق نواز نے بتایا کہ میں دو گھروں میں گاڑیاں دھوتا ہوں، جہاں سے مجھے ماہانہ چھ سے آٹھ ہزار روپے مل جاتے ہیں اور اسی طرح زندگی کی گاڑی رواں دواں ہے، ہفتے اور اتوار کو پارک میں گانے گاتا ہوں،جس سے کچھ آمدن ہو جاتی ہے،چھوٹی چھوٹی بچیاں ہیں اور کرائے کا گھر ہے بڑی مشکل سے گزارہ ہو رہا ہے۔

مختلف ٹی وی چینلز کو انٹرویو ز بھی دیئے ہیں، لیکن ابھی تک میری پذیرائی نہیں ہوئی،میں اللہ تعالی کی ذات کا شکر گزار ہوں کہ اللہ تعالی نے مجھے اچھی آواز عطا کی ہے، میوزک کے ساتھ تال اور سر ملا کر گاتا ہوں، انہوں نے کہا کہ مجھے محمد رفیع اور کشور کمار کے گانے بہت پسند ہیں وہی زیادہ گاتا ہوں۔

حق نواز کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستان کا نام روشن کروں، جو فنکار پاکستان میں موجود ہیں ایسے فنکار دنیا میں نہیں،انڈین گانے گاتا ہوں جو مجھے اچھا نہیں لگتا میں چاہتا ہوں کہ پاکستانی گانے گاؤں تاکہ میری آواز میرے ملک کی پہچان بن سکے۔

اللہ تعالی کی ذات سے پر امید ہوں کہ مجھے ضرور کسی اچھی جگہ اپنے فن کے جوہر دکھانے کا موقع ملے گا، میرے پاس کوئی ڈھنگ کی نوکری نہیں، میوزک انڈسٹری سے وابستہ افراد کو میرے ساتھ رابطہ کرنا چاہئے تاکہ مجھے اپنے فن کو اجاگر کرنے کا موقع مل سکے۔

حق نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں،میں ہر حال میں اپنے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں اور اللہ تعالی سے امیدیں وابستہ ہیں،ایک دن ضرور میری محنت رنگ لائے گی اور مجھے میرا مقام مل جائے گا۔

Related Posts