اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے 68ویں یومِ پیدائش کے موقعے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہیپی برتھ ڈے عمران خان آج کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے، عوام الناس کا کہنا ہے کہ عمران خان قومی تاریخ کے بے مثال وزیرِ اعظم ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیپی برتھ ڈے پی ایم عمران خان آج کا ٹاپ ٹرینڈ ہے جس کے تحت وزیرِ اعظم کو مبارکباد اور تعریف و توصیف پر مشتمل ہزاروں پیغامات ارسال کیے جاچکے ہیں۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ بحری امور علی حیدر زیدی نے وزیرِ اعظم عمران خان کو 68ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے 2002ء کی انتخابی مہم سے ایک تصویر شیئر کی جس میں علی زیدی، وزیرِ اعظم کے ہمراہ نظر آ رہے ہیں۔
Happy Birthday Mr. Prime Minister 😊@ImranKhanPTI
(Pic from my election campaign in 2002) #HappyBirthdayPMImranKhan pic.twitter.com/T1pDHMuR93— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) October 4, 2020
اپنے پیغام میں پاکستان تحریکِ انصاف نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان ہر وہ چیز جیت لیتے ہیں جسے حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیں۔ پاکستان کو اپنا مشن بنانے کیلئے ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
پاکستان تحریکِ انصاف نے کہا کہ آپ نے پاکستان کی موجودہ اور آئندہ نسلوں کیلئے جدوجہد کی، جس کیلئے ہم آپ کے مقروض ہیں۔ آپ نے پاکستان کو نئی منازل تک پہنچانے کا عزم کیا ہے۔ پورا پاکستان آپ کے ساتھ ہے۔
Dear PM,
You have been winning at everything you decide to achieve. Thank you for picking Pakistan as your mission, we owe you for your struggle for us and our next generations. You are destined to take our country to new heights #HappyBirthdayPMImranKhan pic.twitter.com/AEGsN2BAf5— PTI (@PTIofficial) October 4, 2020
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم عمران خان نے زندگی کی 68 بہاریں دیکھ لیں