باکس آفس، بکواس فلمیں بھی اچھی خاصی کمائی کرلیتی ہیں۔ہنسل مہتا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بھارتی فلمساز ہنسل مہتا نے کہا ہے کہ باکس آفس پر ہماری بکواس فلمیں بھی اچھی خاصی کمائی کر لیتی ہیں، فلموں کو ان کی کمائی کی بنیاد پر پرکھنا بند کردیجئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مختلف پیغامات میں بھارتی فلمساز ہنسل مہتا نے کہا کہ ناظرین کو کسی بھی فلم کے متعلق رائے قائم کرنے کیلئے یہ نہیں دیکھنا چاہئے کہ فلم نے بزنس کتنا کیا بلکہ اپنے تجربے پر توجہ مرکوز کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

 مسلمان عزت و احترام اور شرک کا فرق سمجھیں۔زرنش خان

ٹوئٹر پیغامات میں ہنسل مہتا نے کہا کہ آپ فلم دیکھ کر جو تجربہ حاصل کرتے ہیں وہ کسی کا کاروبار نہیں ہے کہ اسے باکس آفس کے نمبرز کی بنیاد پر پرکھا جائے۔ بھارتی فلمساز ہنسل مہتا کو مشکل موضوعات پر فلمیں بنانے کیلئے جانا جاتا ہے۔

قبل ازیں فراز، علی گڑھ اور سٹی لائٹس جیسی فلموں میں ہدایتکاری کے فرائض انجام دینے والے فلمساز ہنسل مہتا نے کہا کہ باکس آفس میں کسی فلم نے اچھا بزنس کیا ہو، یہ اس بات کا اشارہ نہیں دیتا کہ وہ کوئی اچھی فلم ہے کیونکہ بکواس فلمیں بھی اچھا خاصا بزنس کرلیتی ہیں۔

بھارتی ہدایتکار نے ایک تجارتی تجزیہ کار کے ایک ٹوئٹر پیغام کا جواب دیتے ہوئے، جس نے ہنسل مہتا کے اعدادوشمار اور فلموں کے باکس آفس بزنس کے مابین فرق کے متعلق ذکر کیا، کہا کہ باکس آفس کے اعدادوشمار فلم میں شامل مختلف افراد کو مختلف طریقوں سے متاثر کرتے ہیں۔ 

 

Related Posts