ہانیہ منہاس نے ترکی میں یورپین ٹینس چیمپئن شپ جیت لی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہانیہ منہاس نے ترکی میں یورپین ٹینس چیمپئن شپ جیت لی
ہانیہ منہاس نے ترکی میں یورپین ٹینس چیمپئن شپ جیت لی

کراچی: پاکستانی ایتھلیٹ ہانیہ منہاس نے ہفتہ کو ترکی اڈانا میں یورپین ٹینس چیمپئن شپ انڈر 14 جیت لی۔

اپنی تازہ ترین کامیابی کے ساتھ، 11 سالہ ٹینس کھلاڑی یورپین ٹینس چیمپئن شپ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔

فائنل میں ہانیہ نے ترکی کی زومرا بالکان کو6-2 7-5 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ہانیہ کا تعلق کراچی سے ہے۔

اس ماہ کے شروع میں پاکستان کی کم عمر ترین ٹینس کھلاڑی ہانیہ منہاس نے بھی پہلی بار ایشین ٹینس فیڈریشن (اے ٹی ایس) چیمپئن شپ جیتی۔ اپنے آخری گروپ میچ میں، انہوں نے تیونس کی نمبر 1 کھلاڑی زینب جائیز کو 6-0، 6-0 سے ہرا کر ایک بار پھر تاریخ رقم کی۔

ہانیہ نے ٹینس ورلڈ چیمپئن شپ میں 24 بہترین خواتین میں سے فائنل 8 میں اپنی پوزیشن حاصل کرکے اپنے ملک کا سر فخر سے بلند کیا تھا۔

ہانیہ منہاس جنوری 2022 میں ٹاپ تھری ایشین ٹینس اسپورٹس میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی بن گئیں۔

انہوں نے تاجکستان انڈر 14 سوبیر کپ اے ٹی ایف ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔ ایونٹ کے فائنل میں انہوں نے تاجکستان کی سمایا تختائیفا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1، 6-0 سے شکست دی۔

مزید پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو وائٹ واش کردیا

کراچی سے تعلق رکھنے والی 11 سالہ ٹینس کھلاڑی کی کامیابیوں کی ایک طویل فہرست ہے۔ وہ 90 پروفیشنل ٹینس ٹورنامنٹ ٹائٹل جیتنے والی دنیا کی پہلی لڑکی ہیں۔ وہ ایشین ٹینس ٹائٹل جیتنے والی تاریخ کی سب سے کم عمر اور پاکستان کی پہلی کھلاڑی ہیں۔

Related Posts