باصلاحیت اداکارہ ہانیہ عامر آئے دن اپنی سرگرمیوں کی وجہ سے مسلسل لائم لائٹ حاصل کرتی رہتی ہیں۔
ہانیہ نے ایک بار پھر اب انسٹاگرام پر ایک مبہم پوسٹ کرکے اپنے مداحوں میں تجسس پیدا کردیا ہے۔ انہوں نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر ایک “خفیہ تصویر” اور “خفیہ ویڈیو” پوسٹ کی ہے۔
تصویر میں ہانیہ عامر تو واضح نظر آ رہی ہیں، مگر ان کے ساتھ لڑکا نظر نہیں آ رہا ہے، البتہ ان کے ساتھ موجود لڑکے کو ہانیہ عامر کی ٹھوڑی کو پکڑے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ ویڈیو میں وہ ٹینس کھیلتی نظر آرہی ہیں، مگر جس کے ساتھ کھیل رہی ہیں، اسے نہیں دکھایا گیا ہے۔
یہ خفیہ ویڈیو اور تصویر پوسٹ ہونے کے بعد ہر طرف یہ چہ می گوئیاں شروع ہوگئی ہیں کہ ہانیہ عامر کا نیا ‘بوائے فرینڈ’ کون ہے اور وہ کس کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔
اس پوسٹ سے البتہ یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہانیہ عامر نے خفیہ بوائے فرینڈ رکھا ہوا ہے، چنانچہ صارفین اس کے متعلق جاننے کیلئے بے چین ہیں اور ہر طرف یہی سوال زیر بحث ہے کہ ہانیہ کا نیا فلیم کون ہے؟
ہانیہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا: ’’سی مائی مائنڈ کندا ہزی ہے، تم کٹی دور، آئی لوندا کریزی گمراہ ہوں تیری آنکھوں کا خمار۔‘‘
واضح رہے کہ 2019 میں یہ خبریں گرم تھیں کہ عاصم اظہر اور ہانیہ جو ایک دوسرے کے انتہائی قریبی دوست تھے، ڈیٹنگ کر رہے ہیں اور جلد ہی شادی کرنے والے ہیں، تاہم 2020 میں یہ خبر اس وقت دم توڑ گئی جب دونوں نے اچانک رشتہ ختم کر دیا اور پھر ان کے درمیان سوشل میڈیا پر لمبی جنگ بھی چھڑی۔
ایکس عاصم اظہر کی جدائی کے صدمے سے نکلنے کے بعد اب لگتا ہے ہانیہ کو نیا محبوب مل گیا ہے، دیکھیں یہ خوش نصیب کون ہے؟