پاکستان کی خوبصورت و معروف اداکارہ ہانیہ عامر جو بہت جلد فلم پردے میں رہنے دو میں نظر آئینگی نے اپنی حساسیت کے بارے میں بات کی ہے۔
حال ہی میں ایک انٹرویو میں ہانیہ عامر سے صحافی نے سوال کیا کہ میں آپ سے پہلے بھی مل چکا ہوں، اس وقت آپ بہت زیادہ حساس ہوا کرتی تھیں، کیا اب آپ میں کانفیڈنس آیا؟
جس کے جواب میں ہانیہ عامر نے کہا کہ نہیں میرے حساس پن میں کوئی کمی نہیں آئی، میں آج بھی ویسی ہی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ البتہ اب یہ ہوگیا ہے کہ میں چیزوں کو سمجھ لیتی ہوں لیکن مجھے اس ٹراما سے نکلنے میں بہت وقت لگتا ہے، جب بھی کوئی بات مجھے تنگ کرتی ہے تو میں خود کو کمرے میں بند کرلیتی ہوں۔
خیال رہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر کی فلم پردے میں رہنے دو بہت جلد ریلیز ہونے والی ہے جس کو وجاہت رؤف نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم میں ہانیہ عامر کے ہمراہ علی رحمان خان بھی اداکاری دکھاتے نظر آئینگے۔
یہ ایک سماجی مسئلے پر مبنی ہلکی پھلکی مزاحیہ فلم ہے جس میں پاکستان کے تجربہ کار اداکار جاوید شیخ بھی اہم کردار میں نظر آئینگے۔