پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت و دلکش اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ سے موازنہ کیے جانے پر خوشی کا اظہار کردیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ ہانیہ عامر کئی دفعہ اپنی کامیابی کا سہرا عالیہ بھٹ کو دے چکی ہیں، 2019ء میں انہوں نے کہا تھا کہ پروڈیوسرز کی انھیں کاسٹ کرنے کی وجہ ایک تو اُن کے چہرے پر پڑتے ڈمپلز اور دوسرا عالیہ بھٹ سے غیر معمولی مشابہت ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ زیادہ تر ایسے بڑانڈز کی تشہیری مہم میں کام کرنے کی آفر ہوتی ہے جس میں عالیہ بھٹ پہلے ہی بھارت میں کام کرچکی ہوتی ہیںیہی وجہ ہے کہ اُن کا کام عالیہ بھٹ کے کام سے بہت زیادہ ملتا جلتا ہے۔
واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر میں اپنی اداکاری سےہانیہ عامر شائقین کا دل جیت رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یشما گِل کی بھارتی اداکارہ ثناء خان سے عمرے کے دوران ملاقات