ہانیہ عامر کاحوصلہ افزائی اور ٹرول کرنیوالوں کیلئے بھی پیار کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

hania amir

کراچی : ہانیہ عامر نے خود پرتنقید کرنے والے کے حوالے سے کہا ہے کہ دنیا میں صرف مٹھی بھر اصلی اور حقیقی انسان باقی ہیں، میں حوصلہ افزائی اور ٹرول کرنیوالوں سے بھی پیار کرتی ہوں۔

انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 4 ملین تک پہنچنے پر ہانیہ عامر نے نئی ویڈیوشیئرکرتے ہوئے ان لوگوں کو جواب دیا جو ان کے پوسٹ کیے جانے والے مواد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔

ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ مجھے ان لوگوں کی سمجھ نہیں آتی جو میری پوسٹ پرتبصرہ کرتے ہیں کہ وہ مجھے ان فالو کررہے ہیں کیونکہ میں اپنی حدود پار کررہی ہوں۔

اداکارہ نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کس حوالے سے بات کررہے ہیں؟ میں نے ہمیشہ پیاراور احترام کی بات کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by IMAGES (@dawn_images)

ہانیہ عامر نے اپنے فالوورز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ سب سے پیار کرتی ہیں جن میں انہیں ٹرول کرنے والے بھی شامل ہیں۔

 

واضح رہے کہ اپریل فول پر ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنی منگنی کی خبر سے زبردست جھٹکا دیا تھا۔

انہوں نے ہیرے کی انگوٹھی پہنے پوئے تصویر پوسٹ کی جس کے بعد سوشل میڈیا پرقیاس آرائیاں ہونے لگی تھیں کہ ہانیہ کی منگنی میوزک آرٹسٹ شمعون اسماعیل سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:ہانیہ عامر کی سلیولیس ٹاپ میں تصاویر وائرل، سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید

بعد ازاں یہ ہانیہ کی جانب سے مذاق ثابت ہواجس نے سوشل میڈیاصارفین کے جذبات کو خوب بھڑکایا اورانہوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے اداکارہ کا فون ضبط کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Related Posts