راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ چین انتہائی اہم ہے اور ملک کی خارجہ پالیسی کا تعین کرے گا۔
شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ حکومت عدلیہ کو دھمکیاں دینے کے بجائے آئین و قانون کا احترام کرے ورنہ یہ آئین اور قانون کے شکنجے میں پہلے ہی خود آچکے ہیں۔
الیکشن میں جانا سیاسی خودکشی کرنے سے بہتر ہے، مولانا فضل الرحمان وہاں لے جا کر مارے گا جہاں کوئی نہیں بچائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری بلاول بھٹو کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں تاہم اپریل کے مہینے میں غربت کے ہاتھوں ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی میں 41 لوگوں نے خودکشی کی۔
الیکشن پورا ہو یا پنجاب کا ہو ہو کر رہے گا، بلاول نہ ساری دنیا سے 5 ڈالر امداد لایا نہ آئی ایم ایف سے مسئلہ حل کرایا، عدلیہ کی کردار کشی کی جا رہی ہے۔
ساری شریف فیملی نے گھر کی چار دیواری کے اندر عیدالفطر کی نماز ادا کی۔سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ زرداری نے ناکامی کا سارا ملبہ شہباز شریف پرڈال دیا ہے خود نیک پروین بن کر بیٹھ گیا۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ شہبازشریف، وزیرداخلہ، وزیرقانون اور مولانا فضل الرحمان سامان باندھ لیں۔
مزید پڑھیں:سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی پی ٹی آئی رہنما طارق رحیم سے گفتگو کی آڈیو لیک
قوم یوم نجات کی تیاری کرے، عدلیہ کا فیصلہ نہ مانا تو عمران خان کال دے گا اور ساری قوم سڑکوں پر ہوگی۔