کراچی، ڈی ایس پی لیاقت آباد کے دفتر پر دستی بم حملہ،بم پھٹ نہ سکا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، ڈی ایس پی لیاقت آباد کے دفتر پر دستی بم حملہ،بم پھٹ نہ سکا
کراچی، ڈی ایس پی لیاقت آباد کے دفتر پر دستی بم حملہ،بم پھٹ نہ سکا

کراچی: گلبہار میں ڈی ایس پی لیاقت آباد کے دفتر پر دستی بم حملہ، دستی بم پھٹ نہ سکا، بم دسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق 3سے 4 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کریکر پھینکاتھا، تاہم وہ خوش قسمتی سے پھٹ نہ سکا۔

ذرائع کے مطابق ملزمان موٹر سائیکل پر ڈی ایس پی لیاقت آباد کے دفتر پر پہنچے اور دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے،اس موقع پر وہاں موجود اہلکار جو کرسیوں پر بیٹھے تھے،بم دیکھ کر وہاں سے بھگ نکلے۔

واقعے کے بعد ڈی ایس پی کے عملے نے فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ ابھی پھینکے گئے کریکر کا معائنہ کر رہا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دستی بم حملے کے وقت ڈی ایس پی لیاقت آباد اور ان کا عملہ دفتر میں موجود تھا،جنہوں نے حملے کے بعد حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے فوری دفتر خالی کردیا تھا۔

Related Posts