حمزہ شہباز کا 100یونٹ تک بجلی مفت کرنیکا اعلان، ن لیگ نے عدلیہ پر سوالات اٹھادئیے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نجی دورے پر لندن روانہ
سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نجی دورے پر لندن روانہ

لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے 100یونٹس تک بجلی مفت کرنے کا اعلان کیا تھا، مسلم لیگ (ن) نے عدلیہ کے فیصلے پر سوالات اٹھا دئیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق حکمراں سیاسی جماعت ن لیگ نے کہا کہ حمزہ شہباز نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب 100 یونٹس استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی دینے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

 عالمی روڈ ٹرانسپورٹ کے تحت پاک چین تجارت کا آغاز

ٹوئٹر پیغام میں ن لیگ نے کہا کہ بعد میں حمزہ شہباز مفت بجلی کی حد 200 سے 300 یونٹس تک بڑھا دیتے، لیکن عدالت نے اس پر حکم جاری کیا کہ یہ عمل فوری روکا جائے۔

ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ میرا عدالت سے سوال یہ ہے کہ نقصان کس کا ہوا؟ حمزہ شہباز کا، یا غریب عوام کا؟

ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ ماضی میں سابق وزیرِ اعلیٰ حمزہ شہباز نے 100 یونٹس تک بجلی مفت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے 200 اور 300 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے بھی بجلی مفت کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بطور وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے روشن گھر پروگرام کے تحت 100 یونٹ بجلی کی فراہمی مفت کرنے کا اعلان کیا تاہم یہ اقدام ضمنی انتخابات تک معطل کردیا گیا۔

پنجاب حکومت نے بجٹ میں خواتین کیلئے 12 ہزار اسکوٹیز اور طلبہ و طالبات کیلئے لیپ ٹاپ اسکیم کی بحالی جیسے اقدامات بھی اٹھائے۔ 

Related Posts