لاہور: وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی زیرِ صدارت ن لیگ اور اتحادی اراکین کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں صوبے کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق آج اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر رکھا ہے جس کیلئے حمزہ شہباز نے ن لیگ اور اتحادی اراکین سے مشورے کا فیصلہ کیا۔
پنجاب اسمبلی اجلاس، سیکریٹری اسمبلی رائے ممتاز گرفتار
وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اراکینِ اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا جس میں مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی اراکین کے علاوہ آزاد اراکین بھی شرکت یقینی بنائیں گے۔
حمزہ شہباز کی زیرِ صدارت اراکینِ اسمبلی کے اجلاس میں آج ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس پر مشاورت ہوگی اور سیاسی حکمتِ عملی بھی طے کی جائے گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب پولیس نے مبینہ طور پر پنجاب اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس روکنے کیلئے رائے ممتاز حسین بابر کو گرفتار کر لیا۔
سیکریٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین کو رات گئے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ ان کے اہلِ خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ گھر پر چھاپہ مار کارروائی وجہ بتائے بغیر کی گئی۔