حمزہ شہباز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا پہلا اجلاس آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حمزہ شہباز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا پہلا اجلاس آج ہوگا
حمزہ شہباز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا پہلا اجلاس آج ہوگا

لاہور: وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کا پہلا اجلاس آج ہوگا جس میں صوبے کے سیاسی و اقتصادی معاملات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز پنجاب کی تاریخ میں وہ پہلے وزیر اعلیٰ ہیں جن کی کابینہ نے ان کے حلف اٹھانے کے ایک ماہ بعد جا کر اپنے اپنے عہدوں کو سنبھالا ہے۔ پنجاب کابینہ کا پہلا اجلاس بھی وزیر اعلیٰ کے حلف اٹھانے کے 31روز بعد ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب میں بڑی سیاسی پیشرفت، 8رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز پنجاب کابینہ کے پہلے تاریخی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ صوبائی وزراء کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی گئی۔ کابینہ اجلاس میں صوبے کے مختلف صوبوں میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل صوبہ پنجاب میں بڑی سیاسی پیشرف سامنے آئی، پہلے مرحلے میں 8 رکنی صوبائی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر پنجاب نے کابینہ اراکین سے حلف لیا۔

پنجاب کابینہ کے 8 اراکین نے تقریبِ حلف برداری میں  گزشتہ روز شرکت کی۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کابینہ اراکین سے حلف لیا جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اس موقعے پر موجود تھے جنہوں نے صوبائی وزراء کو مبارکباد پیش کی۔ 

Related Posts