اداکار حمزہ علی عباسی کو خدا کی بابرکت ذات ٹیلی ویژن میں دکھائی دینے لگی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکار حمزہ علی عباسی کو خدا کی بابرکت ذات ٹیلی ویژن میں دکھائی دینے لگی
اداکار حمزہ علی عباسی کو خدا کی بابرکت ذات ٹیلی ویژن میں دکھائی دینے لگی

کراچی: پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی خدا کی بابرکت ذات کو ٹیلی ویژن میں تلاش کرنے لگے  جبکہ جستجو میں کامیابی ملنے پر انہیں خدا ٹی وی میں دکھائی دینے لگا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ ماضی میں جب میں اللہ تعالیٰ کی ذات کو تلاش کر رہا تھا ، ایک روز ٹی وی پر اپنی پسندیدہ فلم دیکھنے لگا اور اس دوران مجھے خیال آیا کہ جو کچھ میں اسکرین پر دیکھتا ہوں، وہ نظر کیسے آتا ہے؟

پیغام میں حمزہ علی عباسی نے کہا کہ ہم اپنی پسندیدہ فلموں کی صورت میں جو جادوئی تصویریں دیکھتے ہیں اور ان سے لطف اٹھاتے ہیں، یقیناً وہ ایسے ذرّات ہیں جن کی مدد سے یہ تصویریں بنتی ہیں جبکہ یہ ذرات ہمیشہ اس طرح حرکت کرتے ہیں جیسے ہدایات کی پیروی کر رہے ہوں۔

اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ یہ کوئی فلسفیانہ خیال نہیں بلکہ حقیقت ہے کہ تصویریں ٹی وی کی اسکرین پر ذرات کی مدد سے بنتی ہیں جبکہ ذرات کو کمپیوٹر کے ذریعے ہدایات دی جاتی ہیں جن کی وہ پیروی کرتے ہیں، لیکن وہ اصول کہاں سے آتے ہیں جن کی پیروی کی جاتی ہے۔

حمزہ علی عباسی نے کہا کہ یہی وہ اصول ہے جس کی پیروی مادہ، کائنات، زندگی، شعور، عدل کا تصور، محبت، نفرت، برائی، آخرت اور خدا تعالیٰ ہمیں سکھاتے ہیں۔ ہدایات پر عمل درآمد وہ چیز ہے جس پر ہمیں عجز و انکسار سے عمل کرنا چاہئے۔ 

Image

Related Posts