حمزہ علی عباسی بھارت میں طیارہ حادثے پر غمزدہ، جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حمزہ علی عباسی بھارت میں طیارہ حادثے پر غمزدہ، جانی نقصان پر افسوس کا اظہار
حمزہ علی عباسی بھارت میں طیارہ حادثے پر غمزدہ، جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

پاکستانی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار حمزہ علی عباسی بھارت میں طیارہ حادثے پر غمزدہ ہو گئے ہیں جس کے بعد انہوں نے حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ بھارت میں ہونے والا طیارہ حادثہ انتہائی افسوسناک اور تشویش ناک واقعہ ہے۔

اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میں گزشتہ روز ہونے والے بھارتی  طیارہ حادثے میں وفات پانے والے اور زخمی ہونے والے افراد کیلئے دُعا گو ہوں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل بھارت کی ریاست کیرالہ میں مسافر طیارے کی کریش لینڈنگ میں دو پائلٹوں سمیت 20 افراد ہلاک جبکہ 140 افراد زخمی ہو گئے، 40 کے قریب مسافروں کی حالت تشویشناک رہی۔ وزیراعظم عمران خان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کے کالی کٹ ایئرپورٹ پر بھارتی مسافر طیارہ  گزشتہ روز کریش لینڈنگ کے رن وے سے دوران پھسل کر آبادی میں گھس گیا، حادثے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثے میں پائلٹ کے معاون بھی چل بسے۔

مزید پڑھیں: بھارت، طیارے کی کریش لینڈنگ،پائلٹس سمیت20 افرادہلاک

Related Posts