حمزہ عباسی اور سجل ڈرامہ سیریل فرار میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حمزہ عباسی

معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ سجل علی ڈرامہ سیریل فرار میں ایک ساتھ نظر آئیں گے جبکہ یہ ڈرامہ گرین انٹرٹینمنٹ پر پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سیّد وجاہت حسین کی ہدایت کاری میں ریکارڈ کیا جانے والا ٹی وی سیریل فرار مقبولیت کے نئے جھنڈے گاڑنے کیلئے تیار ہے۔ ڈرامے کی کاسٹ میں شامل فنکار سجل علی اور حمزہ علی عباسی ٹی وی کے علاوہ فلم اسکرین پر بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

مرکزی فنکاروں کی جوڑی

ماضی میں ڈرامہ سیریل الف میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے والے حمزہ علی عباسی اور سجل علی کو بے حد پسند کیا گیا تھا اور ڈرامہ سیریل فرار میں بھی دونوں فنکار ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ فرار کی کہانی مصطفیٰ آفریدی نے تحریر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hamza Ali Abbasi (@hamza.inspiration)

ماضی میں ڈرامہ سیریل الف ایک بلاک بسٹر ٹی وی سیریل ثابت ہوا تھا جس میں حمزہ علی عباسی نے ہدایتکار جبکہ سجل علی نے اداکارہ کا رول نبھایا تھا۔ڈرامہ سیریل الف کے مختلف کلپس آج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

تاحال ڈرامہ سیریل فرار کے متعلق مزید حقائق سامنے نہیں آسکے، نہ ہی ڈرامے کا ٹریلر ریلیز کیا گیا ہے۔ اطلاعات یہ ہیں کہ ڈرامے کی عکسبندی شروع کردی گئی ہے۔ ناظرین کی بڑی تعداد حمزہ علی عباسی اور سجل علی کو ایک ساتھ دیکھنے کی منتظر ہے۔

Related Posts