حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی شادی کی تقریب میں شرکت، تصاویر پر مداحوں کی تعریفیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hamza Ali Abbasi and Naimal Khawar radiate love and elegance at wedding

مشہور اداکار حمزہ علی عباسی اور ان کی اہلیہ نیمل خاور نے ایک شادی کی تقریب میں اپنی دلکشی اور خوبصورتی سے مداحوں کے دل جیت لیے۔

یہ جوڑا اپنی پروقار عوامی موجودگی اور مضبوط رشتے کے لیے جانا جاتا ہے۔ تقریب میں ان کی خوبصورتی اور وقار نے ایک بار پھر انہیں نمایاں بنا دیا جس سے انہوں نے محبت، سادگی اور شائستگی کی نئی مثال قائم کی۔

 

حمزہ علی عباسی نے روایتی شلوار قمیض کے ساتھ کوٹ پہنا، جو ان کی شخصیت کو مزید پرکشش بنا رہا تھا۔ نیمل خاور نے ہلکے رنگ کے روایتی لباس میں جادو جگایا، جو ان کی بے مثال خوبصورتی کو اجاگر کر رہا تھا۔

مداحوں نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر پر جوڑے کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ ان کے سادہ اور شاندار انداز کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ وہ روایتی اقدار کو جدید طرز کے ساتھ بہترین انداز میں پیش کرتے ہیں۔

حمزہ علی عباسی کو 2013 کے مشہور ڈرامہ پیارے افضل میں افضل کے کردار سے شہرت ملی۔ 2016 میں انہوں نے ڈرامہ سیریل من مائل میں صلاح الدین کا کردار نبھایا اور اس سال فلمی دنیا میں بھی قدم رکھا۔ فلم میں ہوں شاہد آفریدی اور وار میں بہترین کارکردگی پر انہیں بہترین نئے اداکار اور بہترین معاون اداکار کے ایوارڈز ملے۔

ہانیہ عامر کے منیش ملہوترا کی ساڑھی میں شاندار جلوے، مداح دیوانے، دلکش تصاویر دیکھیں

2022 میں، انہوں نے دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں نوری نت کامنفی کردار ادا کرکے دھوم مچائی۔ یہ فلم نہ صرف پاکستان کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بنی بلکہ عالمی سطح پر پنجابی زبان کی سب سے زیادہ کامیاب فلم ثابت ہوئی۔

نیمل خاور نے مختصر عرصے میں اپنی اداکاری سے دل جیت لیے، خاص طور پر ڈرامہ سیریل انا میں عزہ کے کردار کے لیے۔ اداکاری کے علاوہ وہ ایک قدرتی آرٹسٹ ہیں اور نیشنل کالج آف آرٹس کی سابقہ طالبہ ہیں۔

Related Posts