سوشل میڈیا پر حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی شادی کی خبر وائرل

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوشل میڈیا پر حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی شادی کی خبر وائرل
سوشل میڈیا پر حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی شادی کی خبر وائرل

کراچی: سوشل میڈیا پرپاکستانی فلمسٹار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور کی شادی کی خبر وائرل ہوچکی ہے جس کے مطابق دونوں فنکار 25 اگست کو شادی کر لیں گے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے دعوت نامے کو دیکھنے والا ہر فرد شادی اور دعوتِ ولیمہ میں شریک ہوسکتا ہے، تاہم یہ دعوت نامہ پہلی نظر میں دیکھنے پر کوئی باقاعدہ دعوت نامہ نظر نہیں آتا۔

یہ بھی پڑھیں:تفریح کافی نہیں، سیاسی اور سماجی مسائل پر بات ضروری ہے۔مہوش حیات

پہلی بار جب آپ دعوت نامے کو دیکھتے ہیں تو آپ کا پہلا تاثر یہ ہوتا ہے کہ کسی نے شاید آپ کے ساتھ مذاق کیا ہے اور حمزہ علی عباسی کی شادی نیمل خاور کے ساتھ اگر ہو بھی رہی ہے تو اس کا باقاعدہ دعوت نامہ ایسا نہیں ہونا چاہئے۔

سوشل میڈیا پر دونوں فنکاروں کے ان گنت مداحوں نے انہیں شادی کے پیغامات دے دے کر پریشان کردیا ہے، تاہم ابھی تک خود حمزہ علی عباسی یا نیمل خاور میں سے کسی نے بھی شادی کی خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ابھرتے ہوئے ٹرینڈز میں بھی حمزہ علی عباسی کا نام نمایاں ہے جبکہ ان کی نیمل خاور کے ساتھ تصویریں بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

مزید پڑھیں:نصرت فتح علی خان کو آج مداحوں سے بچھڑے 22 سال ہو گئے

Related Posts