تل ابیب / بیت المقدس: مقبوضہ فلسطین کی جدوجہدِ آزادی کی تنظیم حماس نے اسرائیل پر ہزاروں راکٹ فائر کرتے ہوئے اعلانِ جنگ کردیا، فلسطینی مجاہدین نے قابض فوج سے جھڑپوں کے دوران درجنوں فوجیوں کو قیدی بنا لیا ہے جس پر فلسطینیوں نے جشن منایا۔
تفصیلات کے مطابق حماس نے اسرائیل پر بڑا حملہ کرتے ہوئے 5000 سے زائد راکٹس فائر کیے، متعدد فلسطینی مجاہدین نے اسرائیل میں داخل ہونے کے بعد مختلف علاقوں میں فوجیوں سے لڑائی کی اور 35 صیہونی فوجی قیدی بنا لیے۔
ایرانی جیل میں قید خاتون ہیومن رائٹس کارکن نے نوبل انعام جیت لیا
سربراہ حماس عسکری ونگ القسام بریگیڈز محمد الضیف ابو خالد کا کہنا ہے کہ ”ہم اسرائیل کے مسجد الاقصیٰ پر مسلسل حملوں، اشتعال انگیزی اور فلسطینیوں پر بے جا مظالم کا جواب دے رہے ہیں۔“ راکٹ حملے کے نتیجے میں 15اسرائیلی زخمی جبکہ ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔
Hamas claims to have fired 5,000 rockets towards Israel over the course of two hours
Multiple points of impact reported across the country pic.twitter.com/4Q435F0ono
— i24NEWS English (@i24NEWS_EN) October 7, 2023
حماس کے تابڑ توڑ راکٹ برسانے کے نتیجے میں اسرائیل کے متعدد قصبے سیاہ دھوئیں کے بادلوں سے بھر گئے جبکہ کئی گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں، بلند و بالا عمارات کو بھی نقصان پہنچا۔ حملوں کے نتیجے میں اسرائیل میں کاروبارِ زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے۔
#BREAKING #hamas militants have released footage showing the destruction of the #Israeli army's Merkava Mark IV tank pic.twitter.com/FlQG04sSu2
— Where Are We Going? (@Nic40424149) October 7, 2023
اسرائیلی حکومت نے خطرے کے سائرن بجا دئیے، فوج نے حالتِ جنگ کا اعلان کرتے ہوئے غزہ میں بمباری کا اعلان کردیا۔ مقبوضہ فلسطین کے نوجوان حماس کے مجاہدین کا خیر مقدم کرتے نظر آتے ہیں۔ اسرائیل کی حالیہ کارروائیوں میں درجنوں فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔