روزہ لگ گیا، حماد اظہر وزیر اعظم ہاؤس میں پانی کی کمی کے باعث بے ہوش

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روزہ لگ گیا، حماد اظہر وزیر اعظم ہاؤس میں پانی کی کمی کے باعث بے ہوش
روزہ لگ گیا، حماد اظہر وزیر اعظم ہاؤس میں پانی کی کمی کے باعث بے ہوش

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ توانائی حماد اظہر مبینہ طور پر روزہ لگنے کے باعث وزیر اعظم ہاؤس میں پانی کی کمی کا شکار ہو کر بے ہوش ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ توانائی حماد اظہر کی طبیعت روزے کے دوران پیاس کی شدت کے باعث ناساز ہوئی۔ نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ بے ہوش ہونے سے قبل حماد اظہر وزیر اعظم ہاؤس میں پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کیلئے موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

اب پارلیمنٹ بالادست نہیں، سپریم کورٹ فیصلے پر نظر ثانی کرے۔فواد چوہدری

وزیر اعظم ہاؤس میں حماد اظہر کو طبی امداد مہیا کی گئی۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریکِ انصاف کے آئندہ کے لائحہ عمل پر فیصلے ہونے والے تھے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت آج ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں سیکریٹری خارجہ، سیکریٹری قانون اور وفاقی وزراء شریک ہیں۔ اجلاس کے دوران ملک میں جاری سیاسی بحران پر تبادلۂ خیال کیا جارہا ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وفاقی کابینہ بحال ہوگئی۔ وزیرِ توانائی حماد اظہر بھی کابینہ اجلاس میں شریک ہونے کیلئے وزیر اعظم ہاؤس پہنچے تھے تاہم طبیعت کی ناسازی کے باعث بے ہوش ہونے کے بعد انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ 

Related Posts