اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ وطنِ عزیز پاکستان پر 35 سال تک 2 فرسودہ سیاسی جماعتوں نے حکومت کی جن کی کارکردگی صفر رہی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اقتصادی امور حماد اظہر نے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ خاندانی سیاست کا شکار ان جماعتوں کے پاس عوام کو اپنی کارکردگی دکھانے کیلئے کچھ بھی نہیں تھا۔
وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ 35 سال تک مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی نے ذاتی محل بنائے، آف شور کمپنیوں کے ذریعے دولت کمائی اور بدعنونی کے بڑے بڑے اسکینڈلز بنائے تاہم 2 سال قبل پاکستان کے عوام نے انہیں مسترد کردیا اور تحریکِ انصاف آ گئی۔
حماد اظہر نے کہا کہ آج سے ٹھیک 2 سال قبل پاکستان کے عوام نے فرسودہ سیاسی جماعتوں کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کو ووٹ دئیے تاکہ ملک میں تبدیلی لائی جاسکے ۔آج وفاقی حکومت کے 2 سال مکمل ہو گئے ہیں۔
Pakistan was ruled by 2 dynastic parties for more than 35 years.
These family owned parties had nothing to show for those 35 years except personal palaces, offshore wealth and corruption scandals.
2 years ago today, ppl of pak rejected these parties and voted for Change.
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) July 25, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا کہ سخت لاک ڈاؤن نہ کرنا حکومت کا دانشمندانہ فیصلہ ہے جس کے نتیجے میں ملک ناقابلِ تلافی نقصان سے بچ گیا۔
ٹوئٹر 1 ہفتہ قبل اپنے پیغام میں وزیرِ اقتصادی امور حماد اظہر نے عوام سے سوال کیا کہ کیا آپ کو یاد ہے جب ہمیں کورونا وائرس سے چھپنے کیلئے رضائی اوڑھنے اور سخت لاک ڈاؤن کرنے کیلئے باآوازِ بلند ہدایات جاری کی جارہی تھیں؟
مزید پڑھیں: اسمارٹ لاک ڈاؤن سے ملک بڑے نقصان سے بچ گیا۔حماد اظہر