موجودہ حکومت نے معیشت مستحکم کی، موڈیز ریٹنگ کی تصدیق خوش آئند ہے۔حماد اظہر

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موجودہ حکومت نے معیشت مستحکم کی، موڈیز ریٹنگ کی تصدیق خوش آئند ہے۔حماد اظہر
موجودہ حکومت نے معیشت مستحکم کی، موڈیز ریٹنگ کی تصدیق خوش آئند ہے۔حماد اظہر

اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے تحت موجودہ حکومت نے معیشت کو مستحکم کیا جبکہ عالمی ادارے موڈیز کی طرف سے مستحکم ریٹنگ کی تصدیق خوش آئند ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا کہ عالمی ادارے موڈیز کی طرف سے پاکستان کی بی 3 ریٹنگ کی مستحکم آؤٹ لک کے ساتھ تصدیق خوش آئند ہے۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ کورونا وائرس جیسی عالمی وباء کے تناظر میں موڈیز کی طرف سے مستحکم ریٹنگ کی تصدیق حوصلہ افزاء علامت ہے۔

ریٹنگ کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیرِ مملکت حماد اظہر نے کہا کہ موڈیز کی طرف سے پاکستان کی ریٹنگ جون 2018ء میں بی 3 منفی کردی گئی تھی جس کی بنیاد مسلم لیگ (ن) کا دورِ حکومت تھا۔

وزیرِ مملکت حماد اظہر نے کہا کہ ن لیگی دورِ حکومت کے حقائق  اور اعدادوشمار کے ساتھ ساتھ پالیسیوں کی بنیاد پر موڈیز نے ہماری ریٹنگ منفی کردی جبکہ دسمبر 2019ء میں پی ٹی آئی حکومت نے معیشت کو استحکام دیا۔

حماد اظہر نے کہا کہ حکومت کی طرف سے معاشی استحکام آنے کے بعد عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بی 3 مستحکم کردی جو ایک خوش آئند اقدام ہے۔ 

یاد رہے کہ اِ س سے قبل مالیاتی ریٹنگز کے عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ کا استحکام برقرار رکھنے کی تصدیق کی جس کا حکومتِ پاکستان کی طرف سے خیر مقدم کیا گیا۔

قبل ازیں رواں برس 14 مئی کے روز موڈیز نے فیصلہ کیا کہ پاکستان کی ریٹنگ کو کم کرنے کے حوالے سے نظرِ ثانی کی جائے تاہم ریٹنگ برقرار رکھی گئی۔ موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ کا آؤٹ لک بڑھا دیا۔

مزید پڑھیں:  موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ کا استحکام برقرار رکھنے کی تصدیق کردی

Related Posts